مندرجہ ذیل صورت حال میں شرعی نقطہ نظرسے رہنمائی کی درخواست ہے، ایک شخص انتہائی رازداری سے فیملی سمیت جہاد کےجذبہ کے ساتھ بیرون ملک چلاجاتا ہے،سامان کی تلاشی کے دوران اس کی ایک تحریر مل جاتی ہے، جس میں لکھا ہے کہ: اگر وہ زندہ واپس نہ آسکے تو اس کا ترکہ فروخت کرکے رقم دینی اداروں کو دی جائے،سات(7) سال بعد اسیری میں اس کا انتقال ہو گیا۔
1. کیا اس تحریر پر من وعن عمل کیا جائے؟
2. یا ترکہ ورثاءمیں تقسیم کیا جائے؟ ورثاءمندرجہ ذیل ہیں: والد، والدہ، بیوی، دو(2) بیٹے، ایک بیٹی۔
3. اگر وارثوں میں تقسیم ہو تو ہر ایک کے حصے کی وضاحت فرمائیں۔
سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق مذکور تحریراگرمرحوم کےہاتھ کی لکھی ہوئی ہو یا اس کی طرف سےلکھنے پر کوئی قرینہ وغیرہ پایا جائےاور ورثاء بھی اس تحریر کو تسلیم کرلیں تو اس پر وصیت کے احکام جاری ہوں گے، چنانچہ ورثاء پرمذکور وصیت صرف ایک تہائی (1/3) کی حد تک پورا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگرمرحوم کے تمام ورثاء عاقل ،بالغ ہوں اور وہ کفن دفن کے اخراجات اور قرضوں کی ادائیگی کے بعدباہمی رضامندی سے اس وصیت کے مطابق سارا مال کسی دینی ادارہ میں دیناچاہیں تو انہیں مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ باعث اجر وثواب بھی ہے۔اور اگر ورثاء سارامال کسی دینی ادارہ میں نہ دینا چاہیں تو ایک تہائی تک وصیت کی ادائیگی کے بعدبقیہ دو ثلث ورثاء پران کے حصص شرعیہ کے بقدر تقسیم ہوگا،(جیسا کہ اس کی تفصیل آگے آرہی ہے)۔
كما في الفتاویٰ الهندية: الإيصاء في الشرع تمليك مضاف إلى ما بعد الموت يعني بطريق التبرع سواء كان عينا أو منفعة، كذا في التبيين(إلى قوله) ثم تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم کبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية.اهـ (الباب الأول في تفسير الوصية وشرط جوازها وحكمها، ج: 6، ص: 90، مط: ماجدية)
وفي الفقه الاسلامي وأدلته: وتنعقد الوصية بالكتابة من قادر على النطق إذا ثبت أنه خط الموصي بإقرار وارث، أو بيِّنة تشهد أنه خطه، وإن طال الزمن. هذا هو الراجح لدى الحنابلة، وقال الحنفية والمالكية: إذا كتب الشخص وصيته بيده، ثم أشهد، فقال: اشهدوا على ما في هذا الكتاب، جاز. (رابعا ـ كيفية انعقاد الوصية أو طرق إنشائها وأثر العقد، ج: 10، ص: 7449، دار الفكر - سورية – دمشق)