رسم و رواج

میت ہونے کے بعد ہونے والی رسموں کا حکم

فتوی نمبر :
96014
| تاریخ :
2026-06-04
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

میت ہونے کے بعد ہونے والی رسموں کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب!
میرے خاندان اور علاقے میں کسی شخص کے انتقال کے بعد چند رسمیں رائج ہیں، جن کے بارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔
1. قبر کو پختہ (سیمنٹ،ٹائلز وغیرہ سے) بنایا جاتا ہے تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ورثہ غریب ہے یا میت کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔
2. تدفین کے بعد قبرستان سے واپسی پر تمام مردوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔
3. تیسرے دن ختم القرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
4. لوگوں کا کہنا ہے کہ چالیس دن تک صبح و شام قبرستان جانا ضروری ہے تاکہ میت اکیلا محسوس نہ کرے یا نہ ڈرے۔اور دفنانے کے بعد ایک اونٹ کے کاٹنے کے لیے قرآن پڑھنا ضروری ہے؟ اسکا ایک ٹائم بتا دوں
5. چالیسویں اور ایک سال مکمل ہونے پر مخصوص تاریخ میں ختم القرآن اور دیگر اجتماعات کیے جاتے ہیں۔

براہِ کرم درج ذیل سوالات کے جوابات قرآن و سنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں عنایت فرمائیں:

1. مذکورہ اعمال میں سے کون سے شرعاً جائز، مستحب، مکروہ یا بدعت ہیں؟
2. میت کو حقیقی اور ثابت شدہ ایصالِ ثواب کن اعمال سے پہنچایا جا سکتا ہے؟
3. اگر خاندان اور معاشرے کا دباؤ ہو تو شریعت پر عمل کرتے ہوئے ایسا کیا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے غیر ضروری رسموں سے بھی بچا جا سکے اور لوگوں کے ساتھ حکمت اور حسنِ اخلاق بھی برقرار رہے؟
جزاکم اللہ خیراً
سائل:علی اعوان

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور تمام امور، مثلاً محض فخر و نمائش یا لوگوں کے طعن سے بچنے کے لیے قبر کو پختہ بنانا، تیسرے، چالیسویں اور برسی کے موقع پر ختمِ قرآن یا اجتماعات کو ایک مخصوص رسم کے طور پر اختیار کرنا، چالیس دن تک قبرستان جانا ضروری سمجھنا، اور اسی نوعیت کے دیگر مروجہ معمولات، چونکہ قرآن و حدیث اور قرونِ اولیٰ مشہودٌ لہا بالخیر سے ثابت نہیں، اس لیے یہ بدعت کے زمرے میں آتے ہیں، جن سے اجتناب لازم ہے۔
البتہ کسی خاص دن یا تاریخ کی پابندی اور التزام کے بغیر اپنی ذاتی رقم سے میت کی طرف سے صدقہ کرنا، نیز تلاوتِ قرآن اور دیگر نیک اعمال کے ذریعے ایصالِ ثواب کرنا بلا شبہ جائز اور باعثِ اجر ہے۔
اسی طرح تدفین کے بعد اہلِ میت کی جانب سے مروجہ طریقے پر لوگوں کی ضیافت کرنا خلافِ سنت ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہیے۔ مزید یہ کہ اگر اس ضیافت کے اخراجات مرحوم کے ترکے سے کیے جائیں، جبکہ ورثاء میں کوئی غائب یا نابالغ بھی ہو، تو یہ شرعاً ناجائز ہے، بلکہ اس صورت میں ان اخراجات کی ذمہ داری خرچ کرنے والوں ہی پر ہوگی۔
البتہ دور دراز مقامات سے جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے آنے والے میت کے اعزہ و اقارب کی ضرورت کے مطابق کھانے کا انتظام کرنے کی گنجائش ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کا اہتمام اہلِ میت کے بجائے پڑوسی یا دوست احباب کریں۔ نیز بارش وغیرہ کے پانی سے قبر کو محفوظ رکھنے یا قبر کے نشانات مٹ جانے سے بچانے کے لیے اس کے اطراف میں پتھر وغیرہ رکھ کر اسے مضبوط کر دینا جائز ہے، تاہم میت کے محاذات میں قبر کا حصہ بہرحال کچا رہنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی حاشية ابن عابدين = رد المحتار » : ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة: وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال " كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة ". اهـ. وفي البزازية: ‌ويكره ‌اتخاذ ‌الطعام ‌في ‌اليوم ‌الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص.»(2/ 240 ط الحلبي)
وفی الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : ويسنم ‌القبر ‌قدر ‌الشبر ولا يربع ولا يجصص ولا بأس برش الماء عليه ويكره أن يبنى على القبر أو يقعد أو ينام عليه أو يوطأ عليه أو تقضى حاجة الإنسان من بول أو غائط أو يعلم بعلامة من كتابة ونحوه، كذا في التبيين.وإذا خربت القبور فلا بأس بتطيينها، كذا في التتارخانية، وهو الأصح وعليه الفتوى»(1/ 166 ط المطبعة الكبري أميرية ،مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96014کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • شادی بیاہ میں دف بجانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • میت ہونے کے بعد ہونے والی رسموں کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
Related Topics متعلقه موضوعات