احکام وصیت

وارث کیلئے کی ہوئی وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
95488
| تاریخ :
2026-05-19
معاملات / ترکات / احکام وصیت

وارث کیلئے کی ہوئی وصیت کا حکم

کیا شرعی وارث کے حق میں وصیت کی جا سکتی ھے؟ میرے والد صاحب نے اپنی وصیت میں اپنی وراثت کا 2/3 سے زائد ایک ہی بیٹے کے نام کر دیا ،اور باقی دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو کچھ نہیں دیا۔ اس کو مزید یقینی بنانے کیلیے انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ایک شہری مکان جس کی مالیت کل وراثت کا تقریباً 80 فیصد بنتی ھے اپنے ایک بیٹے کو ھبہ کیا اور قبضہ بھی نہیں دیا۔ ایسی صورت میں کیا یہ ھبہ جائز ھے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وارث کے حق میں وصیت شرعاً معتبرنہیں ہوتی،اور نہ ہی دیگر ورثاء کی رضامندی اور اجازت کے بغیر اس پر عمل کیا جاسکتاہے، لہذا سائل کے والد نے اپنے ایک بیٹے کے حق میں جو وصیت کی ہے تو یہ وصیت وارث کے حق میں ہونے کی وجہ سے معتبر نہیں ، بلکہ اس کے دنیا سے جانے کے بعد کل ترکہ اس کے انتقال کے وقت موجود تمام ورثاء میں اصول میراث کے مطابق تقسیم کرنا لازم ہوگا،جس کی تفصیل بوقت ضرورت ورثاء کی تعداد بتاکر معلوم کی جاسکتی ہے۔
جبکہ ہبہ مکمل ہونے کیلئےشرعاً قبضہ( کہ جس کو ہبہ کیا گیا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرسکے) دینا شرط ہے،لہذا گر سائل کے والد نے اپنے ایک بیٹے کو ایک شہری مکان میں ہبہ کردہ حصہ باقاعدہ الگ کرکے مالکانہ قبضہ وتصرف کے ساتھ اس کے حوالہ نہ کیا ہو تو یہ ہبہ بھی شرعاً مکمل شمار نہیں ہوگا بلکہ یہ مکمل مکان بدستور اس کی کلی ملکیت کہلائیگی، جو اس کے انتقال کے بعد تمام ورثاء میں تقسیم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: ويروى عن ابن عباس - رضي الله عنهما - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: «لا وصية لوارث، إلا أن يشاء الورثة» اھ ( باب الوصایا ج 5 رقم الحدیث: 3074 )۔
و فی الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل الخ ( کتاب الھبۃ ج 5 ص 690 ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض الخ ( کتاب الھبۃ ج 4 ص 374 ط: ماجدیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95488کی تصدیق کریں
0     63
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات