جہیز

نکاح کے وقت شوہر اور ساس کی طرف سے دیے گئے زیورات شوہر کی وفات کے بعد کس کی ملکیت ہوں گے؟

فتوی نمبر :
87498
| تاریخ :
2025-10-08
معاملات / احکام نکاح / جہیز

نکاح کے وقت شوہر اور ساس کی طرف سے دیے گئے زیورات شوہر کی وفات کے بعد کس کی ملکیت ہوں گے؟

جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ میری شادی کو دس سال ہوئے تھے کہ میرے شوہر کی 2 جنوری 2025ء کو وفات ہو گئی۔ عدت میں نے اپنے والدین کے گھر ہی گزاری تھی۔ عدت کے بعد میں اپنے سسرال گئی تو میری ساس کے پاس میری شادی کے زیورات رکھے ہوئے تھے، جو میرے والدین نے مجھے شادی پر دیے تھے۔ انہوں نے میرے شادی کے زیورات میرے حوالے کر دیے، لیکن میرے شوہر نے شادی پر جو چوڑیاں اور لاکٹ سیٹ دیا تھا، اور ساس نے میری منگنی پر جو سیٹ چڑھایا تھا، وہ زیورات نہیں دیے۔یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا انہوں نے صحیح کیا ہے یا غلط؟ میرے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، اب یہ زیورات میری ملکیت ہیں یا ان کی ملکیت ہیں؟ دین کی روشنی میں جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کو سسرال کی طرف سے شادی کے موقع پر جو زیورات وغیرہ دیے گئے ہیں، ان کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ اگر یہ زیورات سائلہ کو فقط استعمال کے لیے (عاریتاً) دیے گئے ہوں، باقاعدہ مالکانہ طور پر نہ دیے گئے ہوں، اور سائلہ کے سسرال میں عاریت پر دینے ہی کا رواج ہو، تو ایسی صورت میں شرعاً سائلہ ان زیورات کی مالک نہیں بنی، بلکہ فقط استعمال کی مجاز تھی۔ لہٰذا اب شوہر کے انتقال کے بعد ساس کا ان زیورات کو اپنے پاس روکے رکھنا بھی شرعاً جائز اور درست ہے۔لیکن اگر سائلہ کے سسرال میں عاریت پر دینے کا رواج نہ ہو اور نہ ہی مذکورہ زیورات دیتے وقت عاریت پر دینے کی صراحت کی گئی ہو، تو ایسی صورت میں سائلہ ان زیورات کی شرعاً مالک بن گئی تھی۔ لہٰذا سائلہ کے شوہر کے انتقال کے بعد اس کی ساس کا ان زیورات کو اپنے پاس روکے رکھنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ اس کے ذمے لازم ہے کہ وہ سائلہ کے زیورات اس کے حوالے کرکے اخروی پکڑ سے سبک دوشی کی فکر کرے۔ بصورتِ دیگر سائلہ اپنے حق کی وصولی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی بھی مجاز ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87498کی تصدیق کریں
0     235
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دئیے گئے جہیز اور سونے کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • جہیز کا سامان اگر بیوی شوہر کو دیدے تو بعد میں اسے مطالبے کا حق حاصل ہوگا ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • لڑکی کوشادی پردی جانے والی ’’بری‘‘ کاحکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • بیٹی کی فوتگی پر والدین کا جہیز واپس مانگنا

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کی صورت میں سامان جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • شادی کےموقع پر بیوی کو دیئے ہوئے زیورات واپس لئے جا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کے بعد جہیز کے سامان کے متعلق تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • ؑعلیحدگی کے بعد لڑکی کو والد کی طرف سے ملنےوالا جہیز کس کی ملکیت شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 0
  • نکاح کے وقت شوہر اور ساس کی طرف سے دیے گئے زیورات شوہر کی وفات کے بعد کس کی ملکیت ہوں گے؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • جہیز کا سامان لڑکے والوں نے خرید کر دیا ہو تو اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 1
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 1
Related Topics متعلقه موضوعات