اشیاء و مصارف مسجد

مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

فتوی نمبر :
84361
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء اکرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد ہے جس کے نیچے تہہ خانہ گودام بنا ہوا ہے اور مسجد کی آخری والی منزل پرا امام صاحب کا گھر ہے، جس میں وہ گذشتہ آٹھ ، نو ماہ سے قیام پذیر ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ اس گھر کا اکثر حصہ وضو خانہ کے اوپر ہے اور کچھ حصہ مسجد (مصلی) کے اوپر ہے اور حال ہی میں کمپنی کو کچھ نقصان ہوا ہے جس کی ذمے داری امام صاحب پر ڈالی جا رہی ہے کہ امام صاحب نے غیر شرعی رہائش مسجد پر اختیار کی ہوئی ہے اس وجہ سے یہ نقصان ہوا ہے۔ دریافت طلب امور یہ ہیں ۔
(۱) کیا امام صاحب کا اس مصلی کی چھت پر رہائش اختیار کرنا شرعا درست ہے یانہیں؟
(۲) لوگوں کا یہ خیال کہ امام صاحب کی رہائش کی وجہ سے یہ نقصان ہوا ہے یہ درست ہے یا نہیں ؟ المستفتی عبد الله

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مصلی (یعنی جائے نماز )کی چھت پر امام صاحب کا بچوں سمیت رہائش اختیار کرنا شرعا جائز اور درست ہے ،بلا وجہ کمپنی کے نقصان کو امام موصوف کی مذکور رہائش کی طرف منسوب کرنا اور اپنی معاصی سے چشم پوشی کرنا شیطانی دھوکہ ہے، لہذا مذکور ذمہ داروں پر لازم ہے کہ اپنے اس غلط رویہ سے مکمل احتراز کریں اور امام صاحب کی بلاوجہ دل آزاری کی وجہ سے ان سے بھی معافی مانگی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي القرآن الكريم: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ } [الحجرات: 12]
وفي الدر المختار: [فرع] لو بنى فوقه بيتا للإمام لا يضر لأنه من المصالح اھ (4/ 358)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 84361کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کا چندہ خرچ کرنے سے متعلق سوالات

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات