جمعہ

جمعہ کی نماز کا طریقہ

فتوی نمبر :
81915
| تاریخ :
2025-04-13
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کی نماز کا طریقہ

نماز جمعہ پڑھانے کی صحیح ترتیب کیا ہے؟ اذان و بیان اور خطبہ کس ترتیب سے ادا کرنا چاہیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جمعہ کی مسنون ترتیب حسبِ ذیل ہے:
(1)۔جمعہ کی نماز کے صحیح ہونے کی پانچ شرائط ہیں :1.شہر یا قصبہ یا اس کا فنا(مضافات) ہونا۔2.ظہر کا وقت ہونا۔3.ظہر کے وقت میں نمازِ جمعہ سے پہلے خطبہ ہونا۔4.جماعت یعنی امام کے علاوہ کم ازکم تین بالغ مردوں کا خطبے کی ابتدا سے پہلی رکعت کے سجدہ تک موجود رہنا۔5.اذنِ عام (یعنی نماز قائم کرنے والوں کی طرف سے نماز میں آنے والوں کی اجازت) کے ساتھ نمازِ جمعہ کا پڑھنا۔
(2)۔ پہلی اذان:یہ اذان ظہر کے وقت یعنی زوال کے فوراًبعددینامشروع ہےاوراس میں جلدی کرنامستحب ہے تاکہ لوگ نماز جمعہ کے لیے جلدازجلدجمع ہو جائیں۔
(3)۔بیان یا وعظ (اگر کیا جائے):جمعہ کے دن عوام الناس کےمجمع میں بیان یاتقریر کرنا مسنون نہیں ،بلکہ نفع عام کی ضرورت کے تحت ایک معمول کا رائج عمل ہے،اس لیے بہتریہی ہےکہ لوگوں کی معاشرتی ودینی اصلاحی پہلوکومدنظررکھتےہوئے مختصراً وعظ ونصیحت کردیناچاہیے، بیان یاتقریر کو خطبہ نہ سمجھا جائے، خطبہ خاص عبادت ہے جو نماز جمعہ کا رکن ہے، جبکہ بیان نصیحت کی غرض سے ہوتا ہے۔البتہ اگر امام یا مقرر بیان کرنا چاہے تو یہ پہلی اذان کے بعد اور خطبہ سے پہلے کیا جائے تاکہ خطبہ مسنونہ میں غیرضروری تاخیرلازم نہ آئے۔
(4)۔ دوسری اذان (خطبہ سے قبل کی اذان):جب امام منبر پر آ کر بیٹھے تو مؤذن دوسری اذان دے۔
(5)۔ خطبہ جمعہ (دو خطبے):خطبہ جمعہ دو ہوتے ہیں، جن کے درمیان مختصر بیٹھنا سنت ہے،اوریہ قبولیت دعاء کاوقت ہے ،اس لیے اس وقفہ کے دوران دعاؤں کااہتمام کرناچاہیے،البتہ یہ دعاء دل ہی دل میں کی جائے زبان سے الفاظ اداکرنامکروہ ہے۔
خطبہ کی شرائط:
خطبہ عربی زبان میں ہونا ضروری ہے۔
طہارت، سترِ عورت، قبلہ رخ ہونا اور بیٹھ کر درمیان میں وقفہ کرنا مسنون ہے۔
(6)۔ نمازِ جمعہ (دو رکعتیں باجماعت):خطبہ کے بعد فوراً امام دو رکعت نمازِ جمعہ جماعت کے ساتھ پڑھائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالى فی التنزیل : ﵟيَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوۡمِ ٱلۡجُمُعَةِ فَٱسۡعَوۡاْ إِلَىٰ ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَذَرُواْ ٱلۡبَيۡعَۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ۔ الجمعة 9
وفی الجامع لأحكام القرآن للقرطبي : قوله تعالى: "إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ"... "فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ" أي فامضوا إلى الخطبة والصلاة. هذا قول جمهور المفسرين، وهو الصحيح.(تفسير القرطبي، سورة الجمعة: 9)
وفی الجامع الصحیح لمسلم : عن ابن عمر، أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول على المنبر: لينتهين أقوام عن ودعهم الجمعات، أو ليختمن الله على قلوبهم، ثم ليكونن من الغافلين. (كتاب الجمعة، حديث: 865)
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع : وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت (1 / 259):
وفی الدرالمختار : وشرطها – أي الخطبة – الوقت، والقيام، والقعود بينهما، والطهارة، والستر، واستقبالهم، والنية، والعربية عند القدرة.(2/156، باب الخطبة)
وفی الھدایۃ : ويصلي بهم ركعتين، لا يتنفل قبلهما في المكان."(1/81)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81915کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کی اذانِ اول سے مراد ،کہ جس کےبعد خرید و فروخت اور دیگر کاروبار ممنوع ہوجاتے ہیں

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات