کھیل کود کے آداب و احکام

لڈو کھیلنے کا حکم

فتوی نمبر :
71004
| تاریخ :
2024-02-18
آداب / آداب زندگی / کھیل کود کے آداب و احکام

لڈو کھیلنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوٹل میں شغل میلہ کے طور پر ٹیبل پر لڈو وغیرہ کھیلنا کیسا ہے ؟بینوا توجروا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"لڈو" میں اگر جانبین سے ہار جیت کی شرائط رکھ کر جوا نہ کھیلا جائے اور اس میں مشغولیت کی بنا پر کسی فرض یا واجب عمل کو بھی نہ چھوڑا جائے تو محض تفریح خاطر کے لئے اگر کبھی کبھار "لڈو" کھیلا جائے تو اس میں حرج نہیں تاہم اسے شغل میلے کے طور پر زندگی کا مشغلہ بنا لینا اور اس میں منہمک ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا غفلت اور لاپرواہی کا باعث ہے اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) كره تحريما (اللعب بالنرد و) كذا (الشطرنج) بكسر أوله ويهمل ولا يفتح إلا نادرا وأباحه الشافعي وأبو يوسف في رواية ونظمها شارح الوهبانية فقال: ولا بأس بالشطرنج وهي رواية عن الحبر قاضي الشرق والغرب تؤثر وهذا إذ لم يقامر ولم يداوم ولم يخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع اھ(کتاب الحظر الإباحۃ ج 6 صـ 394 ط: سعید)
و فی رد المحتار: تحت (قوله بالنرد) هو اسم معرب ويقال له النردشير بفتح الدال وكسر الشين والشير اسم ملك وضع له النرد كما في المهمات، وفي زين العرب قيل: إن الشير معناه الحلو، وفيه نظر قالوا هو من موضوعات سابور بن أردشير ثاني ملوك الساسانية وهو حرام مسقط للعدالة بالإجماع قهستاني (قوله والشطرنج) معرب شدرنج، وإنما كره لأن من اشتغل به ذهب عناؤه الدنيوي، وجاءه العناء الأخروي فهو حرام وكبيرة عندنا، وفي إباحته إعانة الشيطان على الإسلام والمسلمين كما في الكافي قهستاني (قوله في رواية إلخ) قال الشرنبلالي في شرحه وأنت خبير بأن المذهب منع اللعب به كغيره اھ(کتاب الحظر الإباحۃ ج 6 صـ 394 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71004کی تصدیق کریں
0     1954
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • اسنوکر کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • فارغ اوقات میں بطورِ تفریح کمپیوٹر گیم کھیلنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • لڈو کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات