مارکیٹ کے اوپر مسجد میں نماز جمعہ پڑھنا جائز ہے؟
واضح ہوکہ صحت جمعہ کیلئے مسجد شرعی کا ہونا شرعاً لازم اور ضروری نہیں ،لہذا فقہاء کرام رحمھم اللہ نے جمعہ کی صحت کیلئے جو شرائط بیان کی ہیں ان کا لحاظ رکھتے ہوئے مارکیٹ کے اوپر بنی ہوئی مسجداگرچہ وقف نہ ہو تب بھی اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا شرعاً جائز اور درست ہے،تاہم جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا زیادہ با عث اجروثواب ہے ۔
ففی النتف في الفتاوى :و اما صلاة الجمعة فانها لا تجوز الا بخمسة شرائط أحدها المصر الجامع و الثاني أمر السلطان و الثالث الوقت و الرابع القوم والخامس الخطبةاھ(1/90)۔