میں نے ایک عورت کے ساتھ چھپ کر نکاح کیاہے، نکاح کرتے وقت ایک گواہ اور تھا، اور ایک نکاح خواہ بھی تھا اور گواہ بھی، کیا یہ نکاح شرعادرست ہے؟
نکاح کرتےوقت اگرسائل اور مذکورعورت کے علاوہ دو عاقل بالغ مرد موجود تھے،( اگرچہ انہیں میں سےایک نکاح خواں تھا) اور سائل اور وہ عورت دونوں باہم کفؤ بھی ہوں، تو یہ نکاح شرعا درست منعقد ہوچکاہے، لیکن والدین کے علم میں لائے بغیر خصوصا لڑکی کا کسی کے ساتھ اس طرح نکاح کرنا انتہائی درجہ غلط اور نامناسب عمل ہے، اس لیے دونوں پر لازم ہے، کہ جلد سے جلد والدین کے سامنے اس رشتہ کو واضح کرکے ان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
جھوٹ بول کر تجدیدِ نکاح کے نام سے نکاح کرانا-صحتِ حلالہ کے لئے بغیر انزال کے دخول کا حکم
یونیکوڈ وکیل و گواہ 0