جمعہ

’’جائے نماز‘‘ میں نمازِ جمعہ کا اہتمام کرنا

فتوی نمبر :
65524
| تاریخ :
2018-08-20
عبادات / نماز / جمعہ

’’جائے نماز‘‘ میں نمازِ جمعہ کا اہتمام کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
1. کیا جمعہ کی نماز کے لۓ جامع مسجد کا ہونا ضروری ہے ؟
2. اگر کسی ادارے میں مسجد نہ ہو اور کوئی حصہ ’’جائے نماز‘‘ کا ہو تو وہاں جمعہ کی نماز ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں ؟
3. اگر ہم لوگ کسی ادارے کے ملازم ہیں اور یہاں صرف تین نمازوں کی جماعت ہوتی ہے اور جمعہ بھی ادا کرتے ہیں اور رمضان المبارک میں یہاں کوئی اعتکاف بھی نہیں کرتا اور یہاں کے امام صاحب کہتے ہیں کہ ان کے پاس کسی اچھے ادارے کے عالم کا فتوی موجود ہے ، جس کے مطابق یہاں نمازِ جمعہ ادا کی جا سکتی ہے، آپ کیا فرماتے ہیں ؟
علماءِ کرام مندرجہ بالا مسائل میں کیا کہتے ہیں واضح اور الگ الگ جواب تحریر مائیں
نوٹ : سائل سے فون پر رابطہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ باقاعدہ مسجد نہیں ہے، بلکہ نماز کے لۓ ایک جگہ مختص کی ہوئی ہے، جس میں تین وقت کی نماز(ظہر، عصر، مغرب) باجماعت ادا کی جاتی ہے اور قریب میں پانچ منٹ کے فاصلے پر جامع مسجد بھی موجود ہے اور ساتھ میں کالونی بھی ہے اور یہ پورٹ قاسم پر الحاج موٹرز میں واقع ہے۔ فقط!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحتِ جمعہ کے لۓ کسی جگہ کا باقاعدہ مسجد ہونا اور اس میں پنج وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں، بلکہ اس کے لۓ کچھ اور شرائط ہیں جیسے اس جگہ کا شہر یا مضافاتِ شہر میں ہونا وغیرہ ، اس لۓ مذکور مقام اگر شہر کی حدود میں ہو تو اس میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی جائز ہے، تاہم اگر کوئی واقعی مجبوری نہ ہو اور قریب میں مسجد بھی ہو تو وہاں جاکر نمازِ جمعہ پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیۓ تاکہ مسلمانوں کی شوکت کا مظاہر ہ ہونے کے علاوہ مسجد کا ثواب اور کثرتِ جماعت کا ثواب بھی مل جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

في إعلاء السنن: عن علىؓ أنه قال: "لا الجمعة، ولا تشريق إلا في مصر جامع" اھ ( ۱/۸ )۔
و في صحيح مسلم: عن أبي الأحوص، قال: قال عبد الله: «لقد رأيتنا وما يتخلف عن الصلاة إلا منافق (إلی قوله) وقال: «إن رسول الله صلى الله عليه وسلم علمنا سنن الهدى، وإن من سنن الهدى الصلاة في المسجد الذي يؤذن فيه» اھ(1/ 453)۔
وفي الهداية: لاتصح الجمعة إلا فی مصر جامع أو فی مصلى المصر ولا تجوز في القرى لقوله عليه السلام لا جمعة ولا تشريق ولافطر ولا اضحی إلا فى مصر جامع اھ ( ۱/۱۹۸)۔
وفي الهندية: وکما يجوز أداء الجمعة في المصر یجوز أدائها في فناء المصر اھ (۱/۱۴۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65524کی تصدیق کریں
0     1271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات