(+92) 0317 1118263

جمعہ

گاؤں ’’نار محمدخان غزنی خیل‘‘ میں جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
65349
| تاریخ :
2016-07-10
عبادات / نماز / جمعہ

گاؤں ’’نار محمدخان غزنی خیل‘‘ میں جمعہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے کہ ضلع لکی مروت میں ایک گاؤں ’’نارمحمد خان غزنی خیل‘‘ میں واقع ہے ، جس کی آبادی بالغ و نابالغ ، مرداور عورتیں سب ملا کر ۳۵۰۰ سے ۴۰۰۰ یا ۴۵۰۰ تک ہوگی ، اور اس گاؤں میں ایک ہائی سکول اور تین پرائمری سکول لڑکوں کے اور ایک مڈل سکول اور دو پرائمری سکول لڑکیوں کے ہیں ، ۱۰ مسجد یں ، دو آٹا مشین ، تقریباً ۱۵ دکا نیں جو کہ متفرق ہیں جس میں تقریباً روز مرہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، ایک ویلڈنگ اور سائیکلوں کی مرمت کی دکان ، دومیڈیکل اسٹور اور تقریباً تین زنانہ کپڑوں وغیرہ کی چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں ، اور ایک دینی مدرسہ بھی ہے جس میں حفظ اور ناظرہ کا مکمل انتظام موجود ہے ، اور تین درزیوں کی دکا نیں ، پانچ پولٹری فارم اور ایک باڑہ بھی ہے ، اور اس میں اور بھی مختلف قسم کے پیشہ ور لوگ موجود ہیں ، مثلا ترکان ، موچی ، لوہار وغیرہ ۔
نیز اس گاؤں کے قریب ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور آبادی ’’کوٹکہ امام دین‘‘ کے نام سے ہے ، جس کی تعداد تقریباً ۳۰۰ یا ۳۵۰ ہوگی، جس میں بھی ایک مسجد، ایک دکان اور ایک پولٹری فارم ہے ، اور اس کے مصالح اورضرور یات اس بڑے گاؤں سے متعلق ہیں ، مثلا بجلی ، پانی ، قبرستان وغیرہ ، اور دونوں گاؤں کی زمینیں مشترک ہیں ، نیز عرف میں اور کاغذات میں یہ ’’نار محمد خان غزنی خیل‘‘ نام سے مشہور ہے، البتہ آپس میں ایک دوسرے کے لوگ الگ الگ نام سے یادکرتے ہیں ، مذکور تفصیل کے مطابق اس گاؤں’’نار محمد خان غزنی خیل‘‘ میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں ؟ نیز یہ گاؤں قر یہ کبیرہ شمار ہوگا یا صغیرہ ؟ براہِ کرم تفصیل سے جواب دے کر ممنون فرمائیں ۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ صحیح نہیں ، اور شہر اور قصبات میں صحیح ہے ، اورکسی جگہ کے چھوٹے گاؤں یا شہر اور بڑا قصبہ ہونے کی بنیادعرف پر ہے ، جبکہ سوال میں مذکور گاؤں جو دس مختلف محلوں اور مساجد پر مشتمل ہے اور اس کی آبادی بھی تقریباً تین ہزار پانچ سو تک پہنچتی ہے، عرفاًبڑے قصبہ کی تعریف میں داخل ہے ، اس لۓ وہاں کے باشندے جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ کسی ایک مقام پر نمازِ جمعہ کا اہتمام کر یں، تا کہ مسلمانوں کی شوکت وقوّت کا اظہار ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

في حاشية ابن عابدين: (قوله وظاهر المذهب إلخ) قال في شرح المنية. والحد الصحيح ما اختاره صاحب الهداية أنه الذي له أمير وقاض ينفذ الأحكام ويقيم الحدود وتزييف صدر الشريعة له عند اعتذاره عن صاحب الوقاية حيث اختار الحد المتقدم بظهور التواني في الأحكام مزيف بأن المراد القدرة على إقامتها على ما صرح به في التحفة عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اهـ (2/ 137)۔
وفي البحر الرائق: وفي حد المصر أقوال كثيرة، أختاروا منها قولين: أحدهما ما في المختصر، ثانيهما ما عزوه لأبي حنيفة أنه بلدة كبيرة، فيها سكك و أسواق ولها رساتیق اھ (٢ / ١٤٠ )۔
وفي العرف الشذى على الترمذي: أحدهما بيان محل اقامة صلوة الجمعة، وهو المصر أو القرية الكبيرة عندنا اھ(۱ / ۲۲۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65349کی تصدیق کریں
0     479
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت/سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط/قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا/

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • دیہات میں عند الاحناف جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات