اکابر حضرات"

دیوبندیوں کی طرف ایک گستاخانہ قول کی نسبت کی حقیقت

فتوی نمبر :
6083
| تاریخ :
ادیان و فرق / شخصیات / اکابر حضرات"

دیوبندیوں کی طرف ایک گستاخانہ قول کی نسبت کی حقیقت

محترم مولانا صاحب! اللہ تعالٰی آپ کو اس کام کی جزائے خیر عطاء فرمائے، میں خود دیوبندی ہوں،میرے دو سوال ہیں: مہربانی فرماکر آپ جواب دیں۔
(1)مجھے کسی نے کہاہے کہ دیوبندی کہتے ہیں کہ اگر آپ کو نماز میں حضرت محمد ﷺ کا خیال آئے اس سے بہتر یہ ہے کہ آپ کو کسی گدھے کا خیال آجائے، اس کی حقیقت کیا ہے؟
(2)اشاعت التوحید والسنۃ (پنجپیری) عقیدہ اور مسلک کیا ہے ؟ میری رہنمائی کریں، شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)یہ سراسر بہتان ہے اس کا دیوبندی مسلک سے کوئی تعلق نہیں، البتہ حضرت سید احمد شہیدؒ کے ملفوظات جسے حضرت اسماعیل شہیدؒ اور مولانا عبد الحئیؒ نے ترتیب دیا اس کی عبارت کو کاٹ پیٹ کر اور اس کے اصلی معنی اور مفہوم سے صرف نظر کرکے اسے خانہ ساز معنی پہنا کر علماء دیوبند کی طرف منسوب کردیا جاتا ہے، جو اس سے بری ہیں، تفصیل کےلئے ملاحظہ "عبارات اکابر" مولفہ: مولانا شیخ سرفراز خان صفدر صاحبؒ اور "دیوبند سے بریلی تک" مولفہ : مولانا اوصاف احمد صاحب ، وغیرہ۔
(2)سائل کو اشاعت التوحید والسنۃ جماعت کے کن کن عقائد و نظریات پر اعتراض ہے، اگر انکی صراحت کرکے اس سوال کو دوبارہ ای میل کردیا جائے تو اس کا حکم شرعی بھی بیان کردیا جائے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خادم حسین منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6083کی تصدیق کریں
0     260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا صحابہ کرام اور بزرگانِ دین سے غلطی سرزد ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اکابر حضرات" 2
  • بریلوی حضرات کا ، علماءِ دیوبند کو حضورﷺ کا گستاخ کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   اکابر حضرات" 1
  • مفتی مختار الدین کربوغہ والے کی حضرت شیخ زکریاؒ سے خلافت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • مختصر سوانح حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • حضرت تھانویؒ، حضرت گنگوہی اور حاجی امداد اللہ صاحبؒ کو بریلوی کہہ کر ان کی کتابیں پڑھنے سے منع کرنا

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • کتاب صراط مستقیم وتقویۃ الایمان پرایک اشکال کاجواب

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 2
  • علماءِ دیوبند کی معلومات کے بارے میں چند کتب کے نام

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • دیوبندیوں کی طرف ایک گستاخانہ قول کی نسبت کی حقیقت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • شیخ ذو الفقار احمد نقشبندی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • غیر مقلدین کا امام کعبہ کے بارے میں غیر مقلد بتانے کی وضاحت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • کیامولانا طارق جمیل صاحب کو خلافت ملی ہے؟

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • امام مہدی کے لئے رضی اللہ عنہ کاجملہ استعمال کریں یا علیہ السلام کا؟

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا انکار کرنے والی عورت کا حکم

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب سے بیعت کرنا

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
Related Topics متعلقه موضوعات