شہادت

مغوی شخص کو قتل کردیا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟

فتوی نمبر :
58914
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / شہادت

مغوی شخص کو قتل کردیا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جس کو تاوان کیلئے اغوا کیا جاتا ہے اور تاوان نہ ملنے کی وجہ سے اس مغوی شخص کو قتل کردیا جاتا ہے، تو اس صورت میں قتل ہونے والا شخص ’’شہید‘‘ کہلائے گا ؟ اگر وہ شہید کہلائے تو اس بارے میں قرآن و حدیث سے کیا ثبوت ملتا ہے؟ برائے مہربانی مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ ایسا شخص بھی شرعاً شہید کہلاتا ہے مگر یہ شہادت باعتبارِ آخرت کے ہے دنیاوی معاملات اور احکام میں وہ عام مردوں کے حکم میں ہوگا یعنی اسے غسل دیا جائے گا اور کفن بھی پہنایا جائے گا۔البتہ بروزِ قیامت اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو بھی مرتبۂ شہادت سے نوازیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

والمراد بشہید الآخرۃ من قتل مظلومًا۔ اھـ (رد المحتار: ج۲، ص۲۵۲)-
وفی سنن الترمذی: عن سعید بن زید بن عمرو بن نفیل عن النبی ﷺ قال: من قتل دون مالہ فہو شہید۔ (الجامع الترمذی: ج۱، ص۲۶۱)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58914کی تصدیق کریں
0     1089
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچہ کی ولادت کے دوران وفات ہونے والی عورت حکما شہید ہے

    یونیکوڈ   اسکین   شہادت 0
  • کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شہادت 0
  • نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا شہید حقیقی کے حکم میں ہے

    یونیکوڈ   اسکین   شہادت 0
  • مغوی شخص کو قتل کردیا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • مردے کو زمین میں امانتاًدفن کرنے اور شہداء کے اقسام کے متعلق تفصیلی فتوی ۔

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • پیٹ کی بیماری میں مرنے والے کی شہادت - عدت گزارنے کی جگہ - عدت میں سفید کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • بم بلاسٹ میں مارے جانے والے مسلمان کی شہادت کا حکم

    یونیکوڈ   شہادت 0
  • کیا کسی حادثہ سے مرنے والا شہید کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   شہادت 0
Related Topics متعلقه موضوعات