ادیان متفرقہ

صدقہ جاریہ کا ثواب کب تک ملتا رہے گا؟

فتوی نمبر :
58837
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / نوافل عبادات / ادیان متفرقہ

صدقہ جاریہ کا ثواب کب تک ملتا رہے گا؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کسی قسم کا کوئی صدقہ جاریہ مثلاً مسجد کی تعمیر، کوئی قرآن پاک کا نسخہ لے کر مسجد میں تلاوت کیلئے رکھ دیتا ہے تو جب تک یہ مسجد اور قرآن پاک باقی رہے گا اس وقت تک تو اس آدمی کو ثواب پہنچتا رہے گا لیکن جب یہ مسجد اور قرآن پاک کا نسخہ شہید ہوجائے تو اس کے بعد بھی اس شخص کو ثواب ملتا ہے یا نہیں؟ مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصولاً ثواب کا جریان اس وقت تک ہوگا جب تک وہ چیز باقی رہے گی، تاہم اگر اللہ تعالیٰ اپنی مراحمِ خسروانہ سے اس کا اجر پھر بھی جاری رکھیں تو یہ اس کی مہربانی اور فضل ہے، جبکہ اس قرآن کریم یا مسجد سے حصولِ تعلیم کے بعد دوسروں کو اس کی ترغیب دینے اور ان امور پر پابند کرنے سے اس اجر و ثواب کا تا یوم القیامۃ باقی رہنا بھی بخوبی واضح ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الترغیب: وعن واثلۃ بن الأسقعؓ، عن النبی ﷺ قال من سن سنۃ حسنۃ فلہ أجرہا ما عمل بہا فی حیاتہ وبعد مماتہ حتی تترک۔ الخ (ج۱، ص۹۱)واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58837کی تصدیق کریں
0     1248
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ جاریہ کا ثواب کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • قرآن خوانی اور ایصال ثواب - نماز جنازہ کے بعد دعاء

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 1
  • ایصالِ ثواب کا درست طریقہ

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • ایصالِ ثواب بذریعہ تلاوتِ قرآن کریم

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • قرآن خوانی کی رسم کا عمل صحیح ہے؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • کسی کے دین اور مذہب کو گالی دینا

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • عیسائیوں کو مشرک کہا جائے گا یا کافر؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات