مہر

نکاح کے وقت مہر مقرر کرنے کے بعد اس میں کمی زیادتی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
57378
| تاریخ :
2022-07-16
معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح کے وقت مہر مقرر کرنے کے بعد اس میں کمی زیادتی کرنے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتیان کرام سے سوال یہ ہےکہ لڑکا اور لڑکی نکاح سے پہلے حق مہر خود ہی آپس میں طے کرلیں, مثلاً لڑکا اور لڑکی نے آپس میں طے کیا کہ حق مہر 80 ہزار ہوگا اور انہوں نے یہ بھی ارادہ کیا کہ ہمارے ماں باپ , بھلے نکاح کے وقت حق مہر 80 ہزار سے کم رکھیں یا اس سے زیادہ رکھیں , ہمارے درمیان جو 80 ہزار طے ہوا ہے وہی حق مہر ہوگا , ایسا کرنے کی وجہ یہ تھی کہ لڑکے کی خواہش تھی کہ لڑکی اپنی مرضی سے اپنا حق مہر طے کرے , تو لڑکی نے بڑے اصرار کے بعد 80 ہزار طے کیا اور دونوں کے درمیان بنا کسی مشکل کے 80 ہزار روپے طے ہو چکا ہے اور لڑکا اور لڑکی یہ نہیں چاہتے کہ ان دونوں کے درمیان جو حق مہر طے ہوا ہے وہ ان کے والدین کو پتہ چلے , کیونکہ دونوں کا گھرانہ دنیا دار ہے اور آجکل کی روایت کے مطابق لڑکے والے چاہتے ہیں کم سے کم حق مہر طے ہو اور لڑکی والے چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حق مہر طے کیا جائے , تو لڑکا اور لڑکی اسی وجہ سے یہ بات نہیں بتانا چاہتے اپنے گھر والوں کو , ان دونوں گھرانوں میں کوئی بداخلاقی اور بدگمانی پیدا نہ ہوجائے اور آپس میں دونوں گھرانوں کی بات خراب نہ ہو ,
تو لہٰذا تفصیلاً جواب عنایت فرما دیں کہ اگر لڑکا اور لڑکی نے جو طے کرلیا 80 ہزار , اور نکاح کے وقت اس سے زیادہ یا اس سے کم طے ہوا , تو پھر اگر لڑکا لڑکی کو 80ہزار جو انہوں نے آپس میں پہلے سے طے کیے ہوئے تھے وہی حق مہر دے تو اس میں کوئی گناہ تو نہیں ؟ یا پھر نکاح میں اس سے کوئی کراہت یا خلل تو پیدا نہیں ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مہر کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ایک بار متعین ہونے کے بعد تبدیل نہ ہوسکے ، بلکہ مہر میاں بیوی کی رضامندی سے ہی طے ہونا چاہیئے ، سوال میں مذکور میاں بیوی کے والدین میں سے کوئی ان کے مقرر کردہ حق مہر سے کم یا زیادہ لکھوادے , تو میاں بیوی بعد میں آپس کی رضامندی سے اس کو کم یا زیادہ کرسکتے ہیں , شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57378کی تصدیق کریں
0     2021
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات