اکابر حضرات"

بریلوی حضرات کا ، علماءِ دیوبند کو حضورﷺ کا گستاخ کہنا

فتوی نمبر :
49386
| تاریخ :
2022-02-12
ادیان و فرق / شخصیات / اکابر حضرات"

بریلوی حضرات کا ، علماءِ دیوبند کو حضورﷺ کا گستاخ کہنا

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ علماءِ دیوبند حق پر ہیں یا بریلوی حضرات ؟
میں نے بہت سے حضرات سے سنا ہے کہ علماءِ دیوبند جیسے مولانا محمد قاسم نانوتوی اور مولانا رشید احمد گنگوہی صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور اللہ پاک پر جھوٹ بولنے کی تہمت لگائی ہے۔
میں بہت پریشان ہوں کہ کون حق پر ہے؟ کیا علماءِ دیوبند نے ایسا کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی مرحوم نے اپنے کتابچہ ’’حسام الحرمین‘‘ اور اسی طرح دیگر کتب میں اکابرینِ دیو بند ، خصوصاً اس وقت کی اہم شخصیات حضرت مولانا قاسم نانوتویؒ ، حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ اور حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ ، جو ردِ بدعت میں پیش پیش تھیں، ان کی عبارات کو لے کر لفظی ومعنوی تحریف کرکے اور ان کے معنیٰ بگاڑ کر ان محبتِ رسولﷺ اور اطاعتِ خداوندی میں ڈوبی شخصیات پر یہ تہمت لگائی کہ معاذ اللہ انہوں نے اپنی کتابوں میں خدا کی طرف جھوٹ کی نسبت کی ہے اور سرورِ عالمﷺ کی گستاخی کی ہے ، انہیں رسالوں کو لے کر بعد کے ان کے متبعین حضرات ، بلا تحقیق علماءِ دیوبند اور ان کے اکابرین کی طرف انہیں اتہامات کو منسوب کرتے رہے ہیں، جبکہ یہ اتہامات اس وقت جب علماءِ مدینہ کو پہنچے ، تو انہوں نے اس بارے میں علماءِ دیوبند سے استفسار کیا ، جس کے جواب میں علماءِ دیوبند کی ترجمانی کرتے ہوئے حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ نے اپنے عقائد کی وضاحت کرتے ہوئے ’’المہند علی المفند‘‘ کے نام سے موسوم رسالہ لکھ کر علماءِ مدینہ ، شام ، مصر وغیرہ کی طرف ارسال کیا ، جسے پڑھنے کے بعد انہوں نے ان عقائد کو کما حقہ اہلِ سنت و الجماعت اور جمہور امتِ مسلمہ کے درست عقائد قرار دے کر اس رسالہ پر اپنی تصدیقات لکھیں ، ان تصدیقات میں سے علماءِ مدینہ کی ایک تصدیق کی عبارت درج کی جاتی ہے، ملاحظہ ہو :
فنقول قولا شاملا لجمیع ہذه الرسالۃ المشتملۃ علی ستۃ و عشرین جوابا التی قدمہا إلینا العلامۃ الفاضل خلیل أحمد للنظر فیہا و تأمل ما فیہا من الکلام أنا لم نجد فیہا قولا یوجب الکفر و الابتداع و لا ما ینتقد علیہ انتقادا اھ
ترجمہ : اب ایک قولِ عام بیان کرتے ہیں ، جو اس تمام رسالہ کے ان چھبیس جوابات پر مشتمل ہے ، جس کو علامہ فاضل شیخ خلیل احمد نے ، اس کو دیکھنے اور اس کے احکامات میں غور کرنے کے لۓ ہمارے سامنے پیش کیا ہے وہ یہ کہ واقعی ہم نے ایک بات بھی اس میں ایسی نہیں پائی ، جس سے کفر یا بدعتی ہونا لازم آئے۔ (المہند علی المفند یعنی عقائدِ علماءِ اہلِ سنت دیوبند ، ص: ۱۲۲)۔
لہٰذا سائل کو چاہیۓ کہ ان جھوٹے الزامات (جن کے کذب اور خلافِ واقعہ ہونے کا اقرار اس وقت کے علماءِ عرب و عجم کر چکے ہیں) کو سن کر اور پڑھ کر پریشان ہونے کے بجائے کسی اہلِ سنت و الجماعت سے منسلک عالمِ دین سے وابستہ رہ کر دینی مسائل میں راہ نمائی لے کر اس کی روشنی میں زندگی گزارنے کی کوشش کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 49386کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا صحابہ کرام اور بزرگانِ دین سے غلطی سرزد ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اکابر حضرات" 2
  • بریلوی حضرات کا ، علماءِ دیوبند کو حضورﷺ کا گستاخ کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   اکابر حضرات" 1
  • مفتی مختار الدین کربوغہ والے کی حضرت شیخ زکریاؒ سے خلافت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • مختصر سوانح حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • حضرت تھانویؒ، حضرت گنگوہی اور حاجی امداد اللہ صاحبؒ کو بریلوی کہہ کر ان کی کتابیں پڑھنے سے منع کرنا

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 1
  • کتاب صراط مستقیم وتقویۃ الایمان پرایک اشکال کاجواب

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 2
  • علماءِ دیوبند کی معلومات کے بارے میں چند کتب کے نام

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • دیوبندیوں کی طرف ایک گستاخانہ قول کی نسبت کی حقیقت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • شیخ ذو الفقار احمد نقشبندی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • غیر مقلدین کا امام کعبہ کے بارے میں غیر مقلد بتانے کی وضاحت

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • کیامولانا طارق جمیل صاحب کو خلافت ملی ہے؟

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • امام مہدی کے لئے رضی اللہ عنہ کاجملہ استعمال کریں یا علیہ السلام کا؟

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا انکار کرنے والی عورت کا حکم

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
  • حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب سے بیعت کرنا

    یونیکوڈ   اکابر حضرات" 0
Related Topics متعلقه موضوعات