فسق و فجور

افغانستان میں جنگ کیلئے امریکہ کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا گناہگار ہوگا؟

فتوی نمبر :
46416
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / فسق و فجور

افغانستان میں جنگ کیلئے امریکہ کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا گناہگار ہوگا؟

السلام علیکم
میرا سوال یہ ہےکہ میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں کام کرتا تھا، جو افغانستان میں نیٹو فورس کا سامان بھیجواتے تھے ، لیکن میرا دل نہیں کرتا تھا کہ میں یہاں کام کروں، کیونکہ وہ وہاں افغانستان میں جنگ کر رہے تھے ، اور ان کا سامان پاکستانی حکومت اور فوج نے اجازت دے رکھی تھی، کیونکہ پاکستان نے راستے دے رکھے تھے، جس کی وجہ سے پاکستان کو بھی کافی نقصان ہوا امریکہ کی وجہ سے ،اب امریکہ کو افغانستان میں شکست ہو گئی ہے، لیکن میں بے چین رہتا ہوں ، کہ کہیں میں بھی تو گناہگار نہیں، کیونکہ ہم بھی اس کمپنی میں کام کرتے تھے ، جو ٹرانسپورٹ کی سروس دیتی تھی افغانستان میں ، کیا اس میں ریاست ، فوج اور حکومت بھی گناہگار ہے، برائے مہربانی آپ اس کا جواب دے دیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے وضاحت نہیں کی کہ وہ مذکور کمپنی میں کون سی ملازمت کرتا تھا، تا کہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر سائل مذکور کمپنی میں ایسی ملازمت کرتا تھا، کہ جس کا تعلق براہ راست تعاون علی المعصیت سے نہ ہو (جیسا کہ چوکیدار ، ڈرائیور وغیرہ) تو چونکہ ایسی ملازمت کو اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنی استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ، اس کی وجہ سے سائل گناہگار بھی نہ ہو گا، البتہ اگر سائل کی ملازمت کا تعلق برادر است تعاون علی المعصیت پر مشتمل تھا، تو ایسی ملازمت اختیار کرنا شرعا جائز نہیں تھا، جس کی وجہ سے سائل گناہگار بھی ہوا ہے ، لہذا سائل کو چاہئیے کہ بصدق دل تو بہ واستغفار کرے، اور آئندہ اس طرح کے تعاون سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تفسير روح المعاني: قوله تعالى: وَلا تَعاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ فيعم النهي كل ما هو من مقولة الظلم والمعاصي، ويندرج فيه النهي عن التعاون على الاعتداء والانتقام. اھ (3/ 230)
و في الاحكام القرآن: ويستفاد من كلام الزيلعي والنهر والدر المختار، على ان المدار على ان ما قامت المعصية بعينه يكره تحريماً والا فتنزيها ، حيث قالوا فيه ان يكره تحريماً بيع السلاح من اهل الفتنة ان علم لانه اعانة على المعصية وبيع ما يتخذ من السلاح كالحديد بكره تحريماً، اھ (۳/ ۷۶)
و في الدر المختار: (ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية (وبيع ما يتخذ منه كالحديد) ونحوه يكره لأهل الحرب (لا) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحا لقرب زوالهم، بخلاف أهل الحرب زيلعي. (4/ 268)
و في اعلاء السنن: ان الشئ اذا حرم عينه حرم ثمنه، وفيه دليل على ان بيع المسلم الخمر من الذمى لا يجوز اھ (۱/ ۱۰۵)
وفيه ايضاً : ولا يجوز الاستيجار على حمل الخمر لمن يشربها ولا على حمل خنزير ولا ميتة لذالك (اى للاكل) ، اھ (۱۶/ ۲۱۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رضوان عبد الحلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46416کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فسق و فجور 0
  • سادات کے ساتھ طنز و مذاق اور گالم گلوچ کرنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • کسی مسلمان پر قادیانی ہونے کی تہمت لگانا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • عالم دین کو گالی دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 4
  • کیا ہندی ڈرامے دیکھنے سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • قابل قدر واحترام شخصیات کی بے ادبی کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • مسجد کے امام کو محلہ کا خدمت گار و تنخوا ہ دار جیسے القاب سے پکارنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مردہ خاتون کو چوڑیاں پہناکر توڑنےکی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • شوہر کا حقوق اللہ اور اپنی بیوی کے حقوق میں کوتاہی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • افغانستان میں جنگ کیلئے امریکہ کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا گناہگار ہوگا؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • خواتین کے ناجائز امور کے ارتکاب پر مرد کیا کرسکتاہے

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
Related Topics متعلقه موضوعات