اولاد کے حقوق

والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

فتوی نمبر :
44285
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ماں باپ سے بھی اولاد کے بارے میں سوال ہو گا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا اگر ایک ماں اپنے ایک بچے کی راز کی باتیں دوسرے بچوں سے شیئر کرتی ہو اور بچہ اپنی ماں پر یقین کر کے اسے اپنے دل کی باتیں بتاتا ہو ماں اسے فساد کی شکل میں آگے پھیلائے اپنی ہی اولاد کی برائیاں جگہ جگہ محافل میں یا خاندانوں میں کرے اور اصل میں وہ برائی اس کی اس بچے میں ہے بھی نہیں، تو اس بچے کے لئے کیا حکم ہے؟ بچہ احترام بھی کرتا ہو ، پیسے سے بھی والدین کی خدمت کرتا ہو اور ماں باپ اس بچے کو حقیر جانتے ہو تو اس بچے کے لیے کیا حکم ہے اگر بچہ چپ رہے تو کیا اس کو اجر ملے گا میرے والدین اور بھائی، بہن یہ سب کچھ کر رہے اور میں بہت برداشت کر رہی ہوں، کھبی کھبی دل کرتا ہے خوب جواب دوں، پر اللہ تعالی کے ڈر سے خاموش ہو جاتی ہوں، کیا مجھے اپنے حق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے؟ یا خاموش رہنا چاہیے یا قطع تعلق کرنا چاہیے؟ ہر نماز میں ان کے لئے ہدایت اور صحت والی لمبی زندگی کی دعا بھی کرتی ہوں اللہ تعالی آپ سب کو اجر عظیم دے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین سے بھی ان کے گناہوں کے متعلق باز پرس ہو گی، خواہ وہ گناہ اولاد سے متعلق ہوں یا کسی اور سے متعلق ، تاہم والدین سے انتقام کا جذبہ نہیں رکھنا چاہیے، ان کے لیے ہدایت اور مغفرت کی دعا کرنی چاہیے، اگر ان سے راز کی بات کرنے میں افشاء کرنے کا اندیشہ ہو تو آئندہ ان سے کوئی راز کی بات نہ کی جائے ، مگر اس سے ان کی جائز خدمت میں بھی کمی نہیں آنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في كلام الله تعالى: {فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا } [الإسراء: 23]
وفيه ايضاً: {وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا } [الأحقاف: 15]
و في صحيح البخاري: عن عبد الله بن عمرو، رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن من أكبر الكبائر أن يلعن الرجل والديه» قيل: يا رسول الله، وكيف يلعن الرجل والديه؟ قال: «يسب الرجل أبا الرجل، فيسب أباه، ويسب أمه» اھ (8/ 3) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44285کی تصدیق کریں
0     158
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات