السلام علیکم! میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں اور ہماری کمپنی میں یونین بھی ہے، جو ہمارے معاملات و مطالبات کمپنی سے منواتی ہے، اور یونین کا ہر دو سال بعد الیکشن ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا ایک مسلمان امیدوار کے مقابلے میں کسی غیر مسلم (ذکری فرقہ ) کو ووٹ دینا کیسا ہے؟ اور اگر ووٹ دیا ہے تو کیا ہوگا؟
یونین کا صدر منتخب کرنے کے لیے بھی غیر مسلم ذکری کے بجائے مسلمان امیدوار جو اس منصب کی زیادہ اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہو، اور اس کے یونین کے صدر بننے میں فائدہ بھی ہو تو اس کو ووٹ دیکر اس کام کے لیے منتخب کرنا چاہیے ، تاہم سابقہ انتخابات میں کسی غیر مسلم کو منتخب کر چکے ہوں تو اس پر توبہ اور استغفار کرنا اور آئندہ احتیاط کرنا لازم ہے۔
كما في الفرقان الحميد : {وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا } [النساء: 141]
وفيه ايضاً: {الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا } [النساء: 139]
وفيه ايضاً: {وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ } [البقرة: 283]
وفيه ايضاً: {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا } [النساء: 58]