حکومتی معاملات

غیر آباد زمین کو آباد کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
67039
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / حکومت و سیاست / حکومتی معاملات

غیر آباد زمین کو آباد کرنےکا حکم

آپ سے معلوم یہ کرنا تھا کہ ایک قطعہ زمین جو خالی ہواورغیر آباد ہو اور گورنمنٹ کے ریکارڈ میں شاملات نام سے ہو۔ضرورت مند اسے زرعی طور پر آباد کر سکتا ہے؟تا آنکہ اس پر کوئی تعمیر ہو یا اور حل نکلے،ایسی صورت میں اسے آباد کرنا شرعاً کیسا ہے۔کیا سیرت طیبہ میں کوئی ایسا واقعہ ملتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور غیر آباد زمینیں (شاملات) اگر گورنمنٹ کے زیرِ انتظام ہو ، تو کسی بھی شخص کے لئے گورنمنٹ کی اجازت سے انہیں آباد کرنے کی حق حاصل ہوگا، چنانچہ اگر کوئی شخص گورنمنٹ کی اجازت سے ایسی زمین آباد کرے تو وہ اس کا مالک شمار ہوگا۔
جبکہ سیرت طیبہ میں بھی اس کے کئی نظائر موجود ہیں ، چنانچہ آپ ﷺ کا سیدنا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو "القبیلہ" نامی زمینیں اور حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کو "حضرموت " کی زمینیں دینے کا تذکرہ آحادیث مبارکہ کی کتابوں میں موجود ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد: حدثنا عبد الله بن مسلمة عن مالك عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن عن غير واحد: (أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أقطع بلال بن الحارث المزني معادن القبلية) وهي من ناحية الفرع، فتلك المعادن لا يؤخذ منها إلا الزكاة إلى اليوم](رقم:3061)۔
وعن علقمة بن وائل عن أبيه رضى اللَّه عنه "أن النبى صلى اللَّه عليه وسلم أقطعه أرضا بِحَضْرَ مَوْتَ"(رقم:3058)۔
وفی بدائع الصنائع : الارض الموات ھی ارض خارج البلد لم تکن ملکا لاحد ولا حقا لہ خاصاً۔( 8/283)۔
وفی شرح المجلۃ : اذا احیا شخص ارضا من الاراضی الموات باذن السلطان صار مالکا لھا ۔۔۔لہ ان الارض مغنومۃ لاستیلاء المسلمین علیھا فلم یکن لاحد ان یختص بھا بدون اذن الامام کسائر المغانم ۔۔۔قال فی ردالمحتار وقول الامام ھو المختار ۔۔۔وبہ اخذ الطحاوی وعلیہ المتون ۔( 4/ 204)۔
(الی قولہ) الا فی مقدارحصتہ کل من الشرکاء فی شرکۃ الملک اجنبی فی حصۃ سائر ھم فلیس احدھم وکیلا عن الآخر ولا یجوز لہ ان یتصرف فی حصۃ شریکہ بدون اذنہ۔ (المادۃ:1075)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67039کی تصدیق کریں
1     1011
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام نو مسلموں کے حقوق

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • بجلی چوری کرنا کیوں حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • غیر آباد زمین کو آباد کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • حکمران بننے کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • اسلام میں سیاست کی حدود ،اور موجودہ سیاست کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • کیا عورت ،جج بن سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • جو کفار و منافقین مسلمانوں کی صفوں میں ہیں انکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا کوئی تاجر مسلم ملک کا سربراہ بن سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا وی آئی پیز اور سیاست دانوں کیلئے سیکورٹی رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حدود و قصاص کی تنفیذ کب اور کن لوگوں پر ہوگی؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
Related Topics متعلقه موضوعات