میرا سوال ہے کہ میرے پاس ساڑھے سات تولہ سونا سے زیادہ ہونے کی وجہ سے میں ہر سال اس کی مد میں زکوۃ ادا کرتا ہوں،سونے کے علاوہ میرے پاس بینک اکاؤنٹ ہے،جس میں صرف تنخواہ آتی ہے اور میں اپنا روزمرہ کا خرچ بھی اسی اکاؤنٹ سے کرتا ہوں،میرا سوال ہے کہ بینک میں جو رقم موجود ہے،جس پر ایک سال مکمل نہیں ہوا ،کیا اس رقم پر بھی زکوۃ ادا کرنی ہوگی یا صرف سونے پر دینی ہوگی؟
زکوۃ کی تاریخ میں اکاؤنٹ کے اندر جتنی رقم ہوگی،سائل کو اس پر بھی سونے کے ساتھ زکوۃ ادا کرنا لازم ہے۔
کمافی سنن الترمذي: عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من استفاد مالا فلا زكاة عليه، حتى يحول عليه الحول عند ربه. (2/ 18)۔
وفی الدر المختار: (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه(2/ 259)۔
وفی رد المحتار تحت (قوله: نسبة للحول) أي الحول القمري لا الشمسي كما سيأتي متنا قبيل زكاة المال (قوله: لحولانه عليه) أي لأن حولان الحول على النصاب شرط لكونه سببا، وهذا علة للنسبة وسمي الحول حولا لأن الأحوال تتحول فيه، أو لأنه يتحول من فصل إلى فصل من فصوله الأربع(2/ 259)۔