جمعہ

صحتِ جمعہ کی شرائط

فتوی نمبر :
39831
| تاریخ :
2020-03-16
عبادات / نماز / جمعہ

صحتِ جمعہ کی شرائط

السلام علیکم!
ہمارے گاؤں میں بالغ نمازیوں کی تعداد لگ بھگ 50 سے اوپر ہوگی اور ہمارے گاؤں میں ضروریاتِ زندگی مثلاً کریانہ سٹور،ڈاکٹر اور نائی وغیرہ موجود ہیں تو کیا ہمارے گاؤں میں نمازِ جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس جگہ کے متعلق مسئلہ پوچھا ہے اس کی مکمل تفصیل نہیں لکھی، البتہ جمعہ کی صحت کے لئے اس جگہ کا شہر یا قصبہ ہونا ضروری ہے، اور ہمارے ہاں قصبہ کی تعریف یہ ہے کہ جہاں کی آبادی تین، چار ہزار کے قریب یا اس سے بھی زیادہ ہو، اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں چالیس پچاس متصل ہوں، اور بازار روزانہ لگتا ہو، اور اس بازار میں ضروریاتِ روزمرہ ملتی ہوں، مثلاً جوتے کی دکان ہو، کپڑے کی بھی ، عطار کی بھی، بزازکی بھی، غلہ کی دکان، اور دودھ گھی وغیرہ کی بھی دکانیں ہوں، اور وہاں ڈاکٹر یا حکیم بھی ہو معمار اور مستری بھی ہو، اور ڈاکخانہ بھی ہو اور پولیس کا تھانہ چوکی بھی ہو، اور اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے مشہور ہوں، پس جس بستی میں یہ شرائط موجود ہونگی وہاں جمعہ صحیح ہوگا، ورنہ صحیح نہیں ہوگا، لہذا سائل کا گاؤں اگر کسی شہر کا ملحقہ علاقہ نہ ہو یا اس کے مضافات میں سے بھی نہ ہو تو چونکہ اس میں یہ شرائط نہیں پائی جاتیں اس لئے اس میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ، ورنہ ظہر کے فرض کا ترک اور نوافل کی جماعت کا اہتمام لازم آئیگا، جو بلاشبہ ممنوع اور گناہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في عمدة القاري: رواه عبد الرَّزَّاقِ فِي (مصنفه ) : أخبرنا معمر عن أبي إِسْحَاق عَنِ الْحَارِثِ عَن عَلَيَّ، رَضِي الله تَعَالَى عَنهُ، قَالَ: لَا جُمُعَة وَلَا تَشْرِيق إلا في مصر جامع) ، وَرَوَاهُ ابْن أبي شيبة في (مُصَنفه) : حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَن الْحَارِثِ، عَن عَلَيَّ، رَضِي اللَّه تَعَالَى عَنهُ، قَالَ: لَا جُمُعَة وَلَا تَشْرِيق وَلَا صَلَاة فطر وَلَا أضحى إلا في مصر جامع أو مَدِينَة عَظِيمَة)۔(3/244)۔
وفی الفتاوى الهندية: (ولأدائها شرائط في غير المصلي) . منها المصر هكذا في الكافي، والمصر في ظاهر الرواية الموضع الذي يكون فيه مفت وقاض يقيم الحدود وينفذ الأحكام وبلغت أبنيته أبنية منى، هكذا في الظهيرية وفتاوى قاضي خان(الی قولہ) ومن لا تجب عليهم الجمعة من أهل القرى والبوادي لهم أن يصلوا الظهر بجماعة يوم الجمعة بأذان وإقامة (1/ 145)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39831کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات