السلام علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عرب میں ہوں،مجھے صدقہ فطر کتنا اور کہا دینا چاہیئے؟ سعودی عرب میں رہتے ہوئے پاکستان میں صدقہ فطر دینا ٹھیک ہے؟اگر ٹھیک ہے تو کتنادینا ہے؟
صدقہِ فطر کی مقدار پونے دو سیر اور احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے،اب سائل اگر صاحبِ نصاب ہوتو وہ جہاں صدقہِ فطر دینا چاہے،وہاں کے ریٹ کے حساب سے اس پر صدقہ فطر کی ادائیگی لازم ہے ،چاہے سعودی عرب میں دے یا پاکستان میں ۔
كما في الدر المختار: ويقوم في البلد الذي فيه المال ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه اھ(211/3)۔
وفي الهندية: ويقومها المالك في البلد الذي فيه المال حتى لو بعث عبدا للتجارة الى بلد آخر فحال الحول تعتبر قيمته في ذلك البلد، ولو كان في مفازة تعتبر قيمته في أقرب الأمصار إلى ذلك الموضع اھ (180/1)۔