السلام علیکم! جوانی کے دوران اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے داڑھی کے سفید بال چن چن کر کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟
خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے داڑھی کے سفید بالوں کو کاٹنا جائز نہیں ہے البتہ کسی اور جائز غرض سے ہو تو اس میں مضائقہ نہیں۔
کما فی الدر المختار: ولا بأس بنتف الشیب وأخذ اطراف اللحتیہ۔ الخ (ج۶، ص۴۰۷)۔
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ ولا بأس بنتف الشیب) قیدہ فی البزازیہ بأن لا یکون علی وجہ التزین۔ الخ (ج۶، ص۴۰۷)