اگر کسی کا شوہر اللہ نہ کرے ،دوزخ میں چلا جائے ،اور عورت جنت میں تو کیا واقعی اس کا نکاح دوسرے جنتی مرد سے کر دیا جائیگا اور اگر وہ عورت دنیا والے شوہر کو اپنا جنتی شوہر بنانا چاہے تو کیا اس کو انتظار کرنا ہو گا، کیونکہ میں تو جنت میں بھی اپنے شوہر کو ساتھ رکھنا چاہتی ہوں ۔
سب سے پہلے تو اس کی فکر ہونی چاہیے کہ جنت کا داخلہ نصیب ہو، لہذا اسی کی تیاری لازمی ہے، اس طرح پر کہ مرتے دم تک اللہ تعالی اور اس کے رسول کی اطاعت اپنے اوپر لازم کرے اور اسی پر زندگی کا خاتمہ ہو ، پھر جب دونوں کا جنت میں جانا نصیب ہو گا تو ممکن نہیں کہ کوئی آرزواور خواہش پوری نہ ہو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جنتی کی ہر خواہش پوری کی جائے گی ۔
محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا
یونیکوڈ جنت 0جو عورت دنیا میں خاوند سے خوش نہ ہو مگر زندگی اسی کےساتھ گزاردے تو کیا جنت میں بھی وہ اسی کے ساتھ ہوگی؟
یونیکوڈ جنت 1جنتی عورت جہنم میں پڑے اپنے شوہر ہی کے ساتھ جنت میں رہنا چاہے تو کیا اس کی یہ خواہش پوری ہوگی ؟
یونیکوڈ جنت 0