جنت

جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
58692
| تاریخ :
عبادات / جہاد / جنت

جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) میں ایک طالبعلم ہوں میرے سمیت ہم چار بھائی ہیں اور میں سب سے چھوٹا ہوں اور گزشتہ سال میں نے جہاد کی ٹریننگ کی ہے اور اب امسال میں افغانستان یا کشمیر میں جہاد کیلئے والدہ صاحبہ کی اجازت کے بغیر جانا چاہتا ہوں اور والد صاحب وفات پاگئے ہیں، اور والدہ صاحبہ کی خدمت کیلئے دوسرے بھائی ہیں، اور گھر کی حالت بھی برابر ہے اگر میں بغیر پوچھے چلا گیا اور وہاں قتل ہوا تو شہید کہلاؤں گا یا نہیں؟

(۲) اور جہادی ٹریننگ کیلئے والدین کی اجازت کے بغیر جانا جائز ہے کہ نہیں؟ براہِ کرم تسلی بخش جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور دونوں امور میں شرکت کیلئے آپ کو والدین سے اجازت لینا ضروری ہے، لہٰذا اگر آپ جہاد یا ٹریننگ کیلئے جانا ہی چاہتے ہیں تو اُنہیں فضائل سناکر اجازت طلب کرلیں، اگر وہ اجازت دے دیں تو وہ بھی ان فضائل میں برابر کے شریک ہوں گے ورنہ دور جانے سے احتراز کریں اور مقامی طور پر اُن کی اجازت سے دوسری جہادی پروگراموں میں شرکت کرلیا کریں۔
تاہم پھر بھی اگر کوئی شخص والدین کی اجازت کے بغیر چلا جائے اور دشمن اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہونے کی صورت میں شہید ہوجائے تو اگرچہ بغیر اجازت جانے پر گناہگار ضرور ہوگا، مگر رب کریم شہداء والا معاملہ بھی اس سے فرمائیں گے اور وہ شہید کہلائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی رد المحتار: وفی بعض الروایات لا یخرج الی الجھاد إلا بإذنھما ولو أذن احدھما فقط لا ینبغی لہ الخروج لإن مراعات حقھما فرض عین والجھاد فرض کفایۃ۔ (ج۶، ص۴۰۸)۔
قال الامام القرطبی: فی تفسیر قولہ تعالٰی واعدّوا لھم ما استطعتم من قوّۃ، وتعلم الفروسیّۃ واستعمال الاسلحۃ فرض کفایۃ الخ (تفسیر قرطبی: ج۸، ص۳۶)۔
وفی الشامیۃ: وان مات فی معصیتہ بسبب من اسباب الشھادۃ فلہ اجر شہادتہ وعلیہ اثم معصیۃ۔ (ج۲، ص۳۵۳) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عالم زیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58692کی تصدیق کریں
1     1799
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات