السلام علیکم! بعد از سلام نہایت ادب واحترام کےساتھ سوال یہ ہے کہ داڑھی پر مہندی لگانا سنت ہے یا مباح؟ ایک بزرگ سنت کے نیت سے لگارہاہے کئی عرصہ سے کسی نےا س سے کہا کہ سنت نہیں ہے البتہ مباح ہے۔ اب کیا حکم ہے سنت ہے یا مباح؟
داڑھی پر خالص کالے رنگ کے علاوہ مہندی لگانا مستحب عمل ہے اس سے مستقل سنت کی نیت سے نہ لگایا جائے۔
فی الرد: أما بالحمرۃ فہو سنۃ الرجال (إلی قولہ) انہ علیہ السلام خضب فی وقت وترکہ فی معظم الاوقات ومذہبنا: أن الصبغ بالحناء والوسمۃ حسن اھ (۶/ ۷۵۶)
وفی الہندیۃ: عن الامام: أن الخضاب حسن لکن بالحناء والکتم والوسمۃ واراد بہ اللحیۃ وشعر الرأس ۔اھ. (۵/ ۳۵۹)
وفی الفقہ الاسلامی: الحنفیۃ قالوا یستحب للرجل أن یخضب لحیتہ ورأسہ. اھ (۲/ ۴۷) واللہ اعلم بالصواب