گیمنگ زون کا کام کرنا صحیح ہے، جس میں انٹرنیٹ ہے اور صرف گیم وغیرہ بچے کمپیوٹر میں کھیلتے ہیں، کیا یہ کام درست ہے؟
واضح ہو کہ کمپیوٹر کی گیمز مختلف قسم کی ہوتی ہیں، اور ہر ایک کا حکم ِشرعی بھی دوسری سے جدا ہے۔ ذیل میں اس کی تفصیل لکھی جا رہی ہے ملاحظہ ہو کہ:
کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے گیموں کی پہلی قسم وہ ہے ،جس میں جانداروں کی تصویریں نمایاں اور واضح ہوتی ہیں۔ دوسری قسم یہ ہے کہ جس میں جانداروں کی تصویریں نمایا اور واضح نہیں ہوتیں ،اور وہ موسیقی پر بھی مشتمل نہیں ہوتیں۔ تیسری قسم یہ ہے کہ جس میں ایسی موسیقی پائی جاتی ہے ،جسے مسلسل موسیقی کی آواز کہا جا سکے ،خواہ ان میں جاندار کی تصویریں واضح ہوتی ہوں ،یا نہ ہوں۔
مذکور بالا تفصیل سے معلوم ہوا کہ پہلی اور تیسری قسم کی گیمز کے کاروبار شرعاً جائز نہیں۔ البتہ دوسری قسم کی گیمز کے کاروبار شرعاً جائز ہے۔ واللہ اعلم !