اگر کوئی بندہ تبلیغ پر جائے تو اسکی اہلیہ کی خواہشات کیسے پوری ہوں؟ اس بارے میں ذرا تفصیل سے بتائیں۔
بیوی کے پاس جانا زوجین کے حالات، مزاج ، باہمی علاقہ اور تعلق کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے بعض میاں بیوی عرصہ دراز تک صبر کر سکتے ہیں اور بعض کو جلد حاجت ہوتی ہے۔ تاہم دیانتا چار ماہ میں ایک بار ملنا لازم ہے اور یہ حکم صرف تبلیغ میں جانے والوں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے جو چار ماہ یا اس سے زائد عرصہ کے لیے گھر سے ملازمت ، تجارت وغیرہ کی اغراض کے لیے نکلتے ہیں اس لئے ان تمام حضرات کو بلا عذر مذکور مدت سے زائد عرصہ تک دور رہنے سے احتراز چاہیئے جبکہ بیوی کی اجازت سے چار ماہ سے زائد کا عرصہ بھی گھر سے باہر رہنا جائز اور درست ہے ۔
في الدر : ( ويسقط حقها بمرة ويجب ديانة احياناً ولا يبلغ مدة الايلاء الا برضاها ، ويؤمر المتحد بصحبتها احیانا (۳/ ۲۰۳)