محترم مفتی صاحب! السلام علیکم! مجھے ایک صاحب نے بتایا کہ نمازِ جمعہ میں صرف دو رکعت فرض ہیں، باقی سب سنت اور نفل میں آپ کو نمازِ ظہر کی نیت کرنی چاہیے، صحیح جواب کیا ہے؟ نیز یہ کہ ادا کی گئی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
نماز جمعہ کی فرض نماز کے علاوہ دیگر نوافل اور سنتوں میں بھی جمعہ کی ہی نیت چاہیے، اور یہی افضل ہے، تاہم اگر کسی نے ظہر کے وقت یا مطلق سنت ونفل کی نیت سے نماز پڑھی جب سنن اور نوافل ادا ہو گئے ہیں، لوٹانے کی ضرورت نہیں۔