شوبز

رمضان ٹرانسمیشن - انعام گھر - جیتو پاکستان میں انعام کا حکم

فتوی نمبر :
25581
| تاریخ :
2015-04-02
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / شوبز

رمضان ٹرانسمیشن - انعام گھر - جیتو پاکستان میں انعام کا حکم

السلام وعلیکم! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آج کل ٹی وی پر مختلف پروگرام جیسے رمضان میں ٹرانسمیشن اور آج کل ’’انعام گھر‘‘۔ ’’جیتو پاکستان‘‘۔ ’’جیت کا دم‘‘۔ چل رہے ہیں اور پروگرام میں مختلف انعامات دیئے جاتے ہیں کار، گولڈ، ائیرکنڈیشن، موٹر سائیکل کیش، عمرہ کا ٹکٹ اور عمرے پیکچیز اور بہت کچھ، جناب یہ بتا دیں کہ کیا یہ انعامات اور کیش رقم لینا جائز ہے یا ناجائز؟ حلال ہے یا حرام؟ یہ میں اس لئے جاننا چاہتا ہوں کہ میں نے رمضان میں رمضان ٹرانسمیشن میں عمرہ کا پیکج جیتا تھا جس کی ادائیگی مجھے کیش کی صورت میں کر دی گئی ہے میں نے ابھی یہ رقم خرچ نہیں کی ہے پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ جائز ہے یا ناجائز؟ حلال ہے یا حرام؟ میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں اگر یہ رقم جائز اور حلال ہے تو میں اپنے کاروبار میں لگا لوں گا اور اگر یہ رقم نا جائز اور حرام ہے تو پھر غریب غرباء میں تقسیم کردوں گا، برائے مہربانی جتنا جلد ہو سکے مجھے اس بات کا جواب دے دیں بہت شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا ہے کہ ٹی وی کے پروگرام کس نوعیت کے ہوتے ہیں اور انعام کا مدار کس پر ہوتا ہے اور اس سلسلے میں شرکت کے لیے پیشگی کوئی فیس جمع کرنی پڑتی ہے یا نہیں؟ تا ہم اگر اس پروگرام میں مختلف تاریخی یا دینی اور فنی سوالات کئے جاتے ہوں اور درست جواب دینے والے کو کوئی فرد یا ادارہ اپنی طرف سے انعام دیتا ہو اور اس سلسلے میں شرکاء سے کوئی رقم پیشگی نہ لی جاتی ہو تو یہ انعام لینا بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قولہ فإذا شرط لمن معہ الصواب) أی لواحد معین معہ الصواب لا ما یفیدہ عموم من والا کان عین ما بعدہ اھ ج أی بأن یقول: ان ظہر الصواب معک فلک کذا أو ظہر معی فلا شیء لی أو بالعکس الخ۔ (۶/ ۴۰۳، ۴۰۴) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رمزی افلاح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25581کی تصدیق کریں
0     1454
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات