شوبز

کفریہ الفاظ والے گانے سننے اور گانے کا حکم

فتوی نمبر :
58751
| تاریخ :
1996-01-03
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / شوبز

کفریہ الفاظ والے گانے سننے اور گانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ آج کل انڈین اور بعض پاکستانی گانوں میں کفریہ کلمات کی آمیزش کثرت سے پائی جارہی ہے مثلاً (نقل کفر کفر نباشد) ’’حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانیں‘‘ اور ’’قدرت نے بنایا ہوگا فرصت سے تجھے میرے یار‘‘۔ یا ان جیسے اور گانے جن میں کفریہ کلمات ہوں، تو عرض یہ ہے کہ ان کے فقط گانے اور سننے سے آدمی کافر ہوجائے گا یا ان کلمات کفریہ کا عقیدہ رکھنے سے کافر ہوگا؟ آج کل یہ بہت عام ہوگئے ہیں اور بسوں وغیرہ میں بھی کثرت سے اس قسم کے کفریہ ریکارڈ لگائے جاتے ہیں جن سے بچنا اکثر ناگزیر ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور گانے (جن کے ایک شعر کو سائل نے سوال میں ذکر کیا ہے) اللہ تعالیٰ کی شان میں انتہائی درجہ گستاخی پر مبنی ہیں، جوکہ قطعاً ناجائز اور حرام ہیں لہٰذا ان کے سننے سے بہرحال احتراز لازم ہے اور جو شخص اس قسم کے کفریہ گانوں کو اپنے قصد و ارادہ سے گائے یا گنگنائے اگرچہ وہ اس کا عقیدہ نہ رکھے تب بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا، اس لئے کہ کلمہ کفر مذاق کے طور پر بولنے سے بھی آدمی کافر ہوجاتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور گانوں سے مکمل احتراز کیاجائے اور جبکہ اس قسم کے گانوں کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے تو اس صورت میں مسلمانوں اور بالخصوص حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے روک تھام کیلئے سعیٔ بلیغ سے کام لے اور جس کے سننے میں اس قسم کے گانے آئیں تو اسے چاہئے کہ اپنی استطاعت کی حد تک اس کو بند کرنے کی کوشش بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: من ھزل بلفظ کفرٍ إرتد و إن لم یعتقد للإستخفاف۔ وفی الشامیۃ: أی تکلم بہ باختیارہ غیر قاصد معناہ (إلی قولہ) قلت ویظھر من ھذا ان ما کان دلیل الإستخفاف یکفر بہ وإن لم یقصد للإستخفاف۔ الخ (ج۴، ص۲۲۲)
وفی الفتاویٰ التاتارخانیۃ: و من أتی بلفظۃ الکفر مع علمہ أنھا لفظۃ الکفر عن إعتقادہ فقد کفر و لو لم یعتقد أو لم یعلم أنّھا لفظۃ الکفر و لٰکن أتی بھا علی اختیار فقد کفر عند عامۃ العلماء لا یعذر بالجھل۔ (ج۵، ص۴۵۸) واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58751کی تصدیق کریں
0     2620
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات