احوال قبر

کیا انبیاءؑ کی اپنی قبور میں حیات ، حیات ِدنیوی ہے؟

فتوی نمبر :
21497
| تاریخ :
عقائد / قیامت و آخرت / احوال قبر

کیا انبیاءؑ کی اپنی قبور میں حیات ، حیات ِدنیوی ہے؟

مفتی صاحب : ایک مسئلہ پیش آگیا ہے کہ انبیاء کرام کی حیات کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں، جبکہ شہدا کی حیات عبارة النص سے ثابت ہے اس واسطے معلوم ہوا کہ انبیاء اکرام کی حیات دلالۃ النص سے ثابت ہے، یاد رہے کہ یہ دوسرے پارے کی آیت ہے ۔ چوتھے پارے میں ال عمران میں اللہ نے فرمایا ہے کہ شہداء میرے پاس ہیں ان کو رزق دیا جاتا ہے ۔ تو معلوم ہوا کہ انبیاء بھی زندہ ہیں ۔ اور مشکوۃ شریف کی حدیث ہے کہ شہدا کی ارواح کو پرندوں کے پیٹوں میں بند کر دیا جاتا ہے اور وہ جنت میں سیر کرتے ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ جو حضرات کہتے ہیں کہ انبیاء کی حیات دنیوی ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ مہر بانی فرمائیں ہمارے پاس مسئلہ بنا ہوا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ آپ علیہ الصلاة والسلام اپنے روضہ اطہر میں حیات ہے اور ان کی یہ حیات دنیاوی حیات سے بھی اعلیٰ وارفع ہے، اس لیے احادیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ علیہ الصلاة والسلام پر درود پڑھتا ہے تو آپ علیہ الصلاة والسلام اس کو بذات خود سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے آپ علیہ الصلاة والسلام تک پہنچاتے ہیں، مگر بایں ہمہ یہ حیات برزخی ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 21497کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات النبی ، کیا نبی اکرم ﷺ روضہ مبارک میں زندہ ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   احوال قبر 0
  • قبر میں حضورؑ کی شبیہ آتی ہے یا فقط سوال ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • قبر - برزخ میں جسمِ خاکی اور روح کے درمیان تعلق کی نوعیت

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • مردوں کا زندہ لوگوں کی آواز سننا - سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • روزہ میں انجیکشن یا ڈرپ لگوانا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • عذابِ قبر اور منکر نکیر کا سوال کرنا برحق ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • اگر عورت قبر پر جائے تو کیا وہ مردوں کو بغیر کپڑوں کے نظر آتی ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • آپ علیہ السلام سے متعلق قبر مبارک میں دنیاوی حیات جیسی حیات کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • جزاء وسزا کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا تو پھر عذابِ قبر کیوں؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • میری بیٹی مرد حضرات کی طرح رمضان میں تراویح سناسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • زندگی میں قبر کے لیے جگہ خریدنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • حضور علیہ السلام سے متعلق عام انسانوں سے بڑھ کر دیکھنے یا سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • قبر پر جاکر تین مرتبہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • شیخ عمر بکری کا نظریہ اور عقیدۂ عذابِ قبر

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • عذابِ قبر کا اثبات اور عالمِ برزخ سے مراد

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • منکرین عذابِ قبر سے متعلق شرعی نقطہ نظر

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • کسی بزرگ کا انتقال کے بعد لوگوں کے پکارنے پر ان کی مدد کےلۓ حاضر ہونا-اور اس کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • مزاروں کے پاس سے گزرتے ہوئے انھیں جھک کر سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • کیا انبیاءؑ کی اپنی قبور میں حیات ، حیات ِدنیوی ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • کیا رمضان میں انتقال کرنے والا شخص عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
Related Topics متعلقه موضوعات