کیا میں بیوہ عورت سے شادی کرو ں، جبکہ میری پہلے بھی ایک بیوی ہے ، شادی کے بعد وہ جنت میں میرے ساتھ جائے گی یا پہلے شوہر کے ساتھ؟
دنیا میں جس عورت کے کئی نکاح ہو چکے ہوں ، جنت میں وہ آخری شوہر کے ساتھ ہوگی یاپھر اس کے ساتھ ہوگی جو دنیا میں اس کے ساتھ زیادہ اچھے اخلاق سے رہا ہوگا۔
فی البداية والنهاية: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّ الْمَرْأَةَ تَكُونُ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا فِي الدُّنْيَا. وَجَاءَ أَنُّهَا تَكُونُ لِأَحْسَنِهِمْ خُلُقًا. (إلی قولہ) عَنْ أَنَسٍ ; «أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا الزَّوْجَانِ فِي الدُّنْيَا فَأَيُّهُمَا يَكُونُ فِي الْآخِرَةِ؟ فَقَالَ: " لِأَحْسَنِهِمَا خُلُقًا، كَانَ مَعَهَا فِي الدُّنْيَا ".(20/ 443،۴۴۴)۔ و اللہ أعلم بالصواب!
محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا
یونیکوڈ جنت 0