جنت

جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

فتوی نمبر :
14770
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / قیامت و آخرت / جنت

جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

میرا یہ سوال ہے کہ جب انسانوں کو جنت میں داخل کیا جائےگا تو مردوں کے لیے تو حوریں ہونگی اور عورتوں کے لیے غلام ہونگے اور وہ ان سے کیا کر سکتی ہیں؟ جو چاہیں یا صرف نوکر کی حد تک ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جنت ہر قسم کی بے حیائی وہ بیہودگی سے پاک ہے اور نہ ہی وہاں اس قسم کے گندے خیالات آئیں گے، تاہم غلام تو محض خدمت کے لیے ہونگے، ہاں! جن عورتوں کی شادی دنیا میں ہو چکی ہوگی وہ آخرت میں بھی اپنے شوہروں کےساتھ ہونگی، بشر طیکہ شوہر بھی جنت میں جائیں، ورنہ ایسی عورتیں اور جنہوں نے دنیا میں شادی نہ کی ہوگی، ان کو اختیار ہوگا کہ وہ جس جنتی مرد سے بھی شادی کرنا چاہیں، ان کی شادی کر دی جائگی اور اگر وہ انسانوں میں سے کسی کے ساتھ شادی کےلیے راضی نہ ہوں تو اللہ تعالی حور عین سے ایک مرد پیدا کریں گے، پھر اس کے ساتھ ان کی شادی کر دیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير ابن كثير: وقوله تعالى: ﴿ويطوف عليهم ولدان مخلدون إذا رأيتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا﴾ أي يطوف على أهل الجنة للخدمة ولدان من ولدان الجنة مخلدون اھ (8/ 298)
وفي تفسیر روح المعاني: ألحقنا بهم ذريتهم في الدرجة. (إلى قوله) عن ابن عباس قال: «إن الله تعالى ليرفع ذرية المؤمن معه في درجته في الجنة وإن كانوا دونه في العمل لتقر بهم عينه ثم قرأ الآية» اھ (14/ 33)
وفي مرقاة المفاتيح: وعن أبی سعید، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: (إلی قوله) " «لكل رجل منهم زوجتان، على كل زوجة سبعون حلة، يرى مخ ساقها من ورائها» ". (إلى قوله) والأظهر أن لكل زوجتان من نساء الدنيا، وإن أدنى أهل الجنة من له اثنتان وسبعون زوجة في الجملة، يعني: اثنتين من نساء الدنيا وسبعين من الحور العين اھ(9/ 3589)
وفي مجموعة الفتاوى: وفى الغرائب: ولو ماتت قبل أن تتزوج: تخير أیضاً إن رضيت بأدمى زوجت منه وان لم ترض فالله يخلق ذكرًا من الحور العين فيزوجها منه. (۱/ ۱۰۴) مأخذ فتاوى محمودية 1/ 693)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ریاض محمد فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14770کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات