حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کا کیا نام تھا؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کے نام سے متعلق دو (۲) روایات ملتی ہیں، ایک میں ان کا نام ’’امیلۃ‘‘ اور دوسری میں ’’بونا بنت کربنا بن کرثی‘‘ مذکور ہے۔
ففی البداية والنهاية: أن اسم أم ابراهیم أمیلة (الی قوله) وقال الکلبی: اسمها بونا بنت کربنا بن کرثی من بنی أرفخشذ بن سام بن نوح اه (1/212) واللہ أعلم بالصواب!