مالک بن نویرہ جب قتل ہوا تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس کی بیوی سے شادی کرلی , اس کی بیوی نے عدت پوری نہیں کی تھی , حالانکہ عدت سے پہلے نکاح نہیں ہوسکتا -
مفتی صاحب مہربانی کرکے آپ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ پر لگائے گئے اس سوال کا جواب د یں , میں انتظار کر رہاہوں برائے مہربانی تھوڑا ارجنٹ ہے , مجھ سے کسی شیعہ نےسوال کیا ہے۔
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے عدت گزرنے کے بعد نکاح وشادی کی تھی جس کی صراحت تمام کتبِ تاریخ نے کی ہے ,عدت کے اندر شادی کرنے کا قول محض من گھڑت اور رافضیوں کا افتراء اور بغضِ صحابہ پر مبنی ہے۔
کما فی البدایة: والنهایة: واصطفی خالد امرأة مالك بن نویرة، وهی أم تمیم أبنة المنهال، وکانت جمیلة، فلما حلت بنی بها، الخ. (۵/ ۲۷) -
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0