جنت

جنت میں حوروں سےشادی کے متعلق سوالات

فتوی نمبر :
10870
| تاریخ :
عقائد / قیامت و آخرت / جنت

جنت میں حوروں سےشادی کے متعلق سوالات

السلام علیکم!مفتی صاحب! درج ذیل مسائل کے بارے میں رہنمائی فرمادیں:
(۱) جنت میں حور کےساتھ شادی ہوگی یا صرف خدمت کیلیے ملیں گی؟
(۲) اگر جنت میں مرد کی شادی حور کے ساتھ ہوگی تو عورت کو کیا ملے گا؟
(۳) اگر کوئی عورت یہ کہے کہ جنت میں اس کے ساتھ وہ مرد ہو جو دنیا میں اس کا خاوند ہے اور اس مرد کو حور نہ ملے صرف وہی عورت ملے، تو اس کا کیا جواب دیا جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جنت میں حوروں کے ساتھ شادی ہوگی۔ خدمت کیلیے خادم غلام ہوں گے۔
(۲) جو عورت شادی شدہ ہوگی وہ اس کے شوہر ہی کو ملے گی، جبکہ غیر شادی شدہ جس جنتی مرد سے شادی کرنا چاہے گی۔ اللہ اس سے اس کی شادی کرادینگے۔
(۳) جنت میں جنتیوں کے دلوں سے اللہ تعالیٰ نفرتیں، عداوتیں، حسد، کینہ اور بغض وغیرہ سب کچھ نکال دیں گے، جس کی وجہ سے کسی عورت کے دل میں یہ خیال بھی نہیں آئے گا کہ میرے شوہر کو حور نہ ملے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي روح المعاني في تفسیر الآلوسي: (وزوجناھم بحور عین) والمراد على ما قال غير واحد وقرناهم بحور عين(ٳلی قوله) وقد أخرج ابن جرير وغيره عن مجاهد أنه قال: زوجناهم أنكحناهم اھ (۱۳/۱۳۵)۔
وفیه ٲیضا: (ویطوف علیھم) ٲي للخدمة (ولدان مخلدون)ٲي دائمون على ما هم فيه من الطراوة والبهاء (ٳلی قوله) وجاء في حديث أخرجه ابن مردويه عن أنس مرفوعا: «إنهم ألف خادم»وفي بعض الآثار أضعاف ذلك اھ (۲۹/۱۶۱)۔
وفي مجموعة الفتاوی: ولو ماتت قبل ٲن تتزوج تخیر ٲیضا، ٳن رضیت بآدمي زوجت منه وٳن لم ترض فاللہ یخلق ذکرا من الحور العین فیزوجھا منه اھ (۱/۱۱۵، مکتبة: میر محمد)۔
وفي روح المعاني في تفسیر الآلوسي: (ونزعنا مافي صدورھم من غل) (ٳلی قوله) وقيل: معنى الآية طهر الله تعالى قلوبهم من أن يتحاسدوا على الدرجات في الجنة ونزع سبحانه منها كل غل وألقى فيها التواد والتحاب، والآية ظاهرة في وجود الغل في صدورهم قبل النزع اھ (۸/۵۸) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10870کی تصدیق کریں
| | |
0     2426
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات