زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوٰۃ کن کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
99526
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوٰۃ کن کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا سوال یہ ہے کہ مصارف زکوٰۃ جو کہ آٹھ ہیں ،ان میں پہلا فقیر ہے،تو زکوٰۃ کس فقیر کو دینا چاہیے،اور کونسے مسکین کو اور مؤلفۃ کی وضاحت چاہیے، اسی طرح قیدی کی وضاحت یعنی آٹھوں مصارف کی وضاحت چاہیے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر امام ایک بڑا عالم دین ہو، اور قرات میں بہت لحن خفی ہو، اور اسی طرح لحن جلی بھی تو ایسے امام کی اقتداء کرنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے سورۃ التوبہ میں زکوٰۃ کے کل آٹھ مصارف بیان فرمائے ، جس کی تفصیل یہ ہے۔
(1)فقیر : فقیر وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ مال ہے، مگر اتنا نہیں کہ مصارف کو پہنچ جائے یا مال تو بقدر نصاب ہے، مگر ضروریات اصلیہ کے علاوہ نہیں ہے، اور ضروریات میں رہنے کا مکان ،پہننے کے کپڑے استعمال کے برتن وغیرہ سب داخل ہیں۔
(2)مسکین:مسکین وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو، یہاں تک کہ وہ کھانے اور بدن چھپانے کے لیے اس کا محتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔
(3)عاملین: عامل وہ ہے جو اسلامی حکومت کی طرف سے صدقات ،زکوٰۃ اور عشر لوگوں سے وصول کرنے کے لیےمقرر کیا گیا ہو، واضح رہے کہ عامل کے لیے فقیر ہونا شرط نہیں ہے۔
(4)مؤلفۃ القلوب: یہ وہ لوگ ہے جن کی دل جوئی کے لیے ان کو صدقات دیئے جاتے تھے، ان میں مسلم اور غیر مسلم دونوں طرح کے لوگ تھے، غیر مسلموں کی دل جوئی اور اسلام کی ترغیت کے لیے اور نومسلموں کی دل جوئی، اور اسلام پر پختہ کرنے کے لیے زکوٰۃ دی جاتی تھی۔
جناب رسول ﷺ کے عہد مبارک میں ان لوگوں کو ایک علت اور مصلحت کے لیے صدقات دیئے جاتے تھے، رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد جب اسلام کو مادی قوت بھی حاصل ہوگئی، اور کفار کے شر سے بچنے اور نومسلموں کو اسلام پر پختہ کرنے کے لیے اس طرح کی تدبیر وں کی ضرورت نہ رہی ، تو وہ علت اور مصلحت بھی ختم ہوگئی ، اس لیے اب ان کاحصہ ختم ہوگیا ۔
(5)الرقات: رقاب سے مراد وہ غلام ہے، جس کو آقا نے مال کی کوئی مقدار مقرر کر کے کہہ دیا، کہ اتنا مال کما کر ہمیں دو تو تم آزاد ہو، ، اس کو فقہاء کی اصطلاح میں مکاتب غلام کہا جاتا ہے، لیکن واضح رہے کہ اب نہ غلام ہیں ، اور نہ اس مد میں اس رقم کے صرف کرنے کی نوبت آتی ہے۔
(6)غارمین: غارم سے مر اد مدیون (مقروض) ہے، یعنی اس پر اتنا قرض ہو کہ اسے نکالنے کے بعد نصاب باقی نہ رہے۔
(7)فی سبیل اللہ : فی سبیل اللہ کے معنی ہیں راہ خدا میں کرچ کرنا، اس کی چند صورتین ہیں، مثلاً کوئی مجاہد جہاد کے لیے جانا چاہتا ہے، لیکن اس کے پاس سواری ، زاد راہ اسلحہ وغیرہ نہیں ، تو اسے مال زکوٰۃ دے سکتے ہیں، یا طالب علم علم دین پڑھنا چاہتا ہے، اسے بھی زکوٰۃ دے سکتے ہیں کہ یہ بھی راہ خدا میں دعا دینا ہے۔
(8)ابن سبیل : اس مراد وہ مسافر شخص ہے، جس کے پاس چاہے اپنے وطن میں نصاب کے برابر مال موجود ہو، لیکن سفر میں اس کے پاس اتنے پیسے نہ رہے ہوں، جن سے وہ اپنی سفر کی ضرورت پوری کر کے واپس جاسکے۔
واضح رہے کہ زکوٰۃ کے یہ آٹھ مصارف جو یہاں قرآن مجید نے ذکر کیے ہیں، ان کی بہت مختصر تشریح اوپر کی گئی ہے، عمل کے وقت کسی عالم سے سمجھ کر زکوٰۃ خرچ کرنی چاہے، کیونکہ ان تمام مصارف میں شرعی احکام کی تفصیلا ت ہیں، جن کے ذکر یہاں موقع نہیں ہے۔
جبکہ مذکور عالم دین اگر اس قدر قرات پر قادر ہوکہ جس سے نما ز کی ادائیگی درست ہوجاتی ہو، تو اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنا جائز ہے، تاہم اگر وہ کبھی قرات میں ایسی غلطی کرلے جس سے معنی میں بہت زیادہ تغیر اور فساد لازم آئے، تو اس سے نماز فاسد ہوجائے گی، لیکن اس فیصلہ کا اختیار عام عوام کو نہیں ، بلکہ کسی ماہر مفتی اور عالم کو ا س کی قرات سنائی جائے، پھر وہ جو فیصلہ کر لے اس کے مطابق عمل کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (سورۃ التوبة: ایة 60)۔
و فی صحیح مسلم: وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ، فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً، فَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً، فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً، فَأَقْدَمُهُمْ سِلْمًا، وَلَا يَؤُمَّنَّ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا يَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ» (1/465 رقم الحدیث 673)۔
و فی رد المحتار: تحت(قوله ومنها زلة القارئ) قال في شرح المنية: (الی قولہ) وأما المتأخرون كابن مقاتل وابن سلام وإسماعيل الزاهد وأبي بكر البلخي والهندواني وابن الفضل والحلواني، فاتفقوا على أن الخطأ في الإعراب لا يفسد مطلقا ولو اعتقاده كفرا لأن أكثر الناس لا يميزون بين وجوه الإعراب. قال قاضي خان: وما قال المتأخرون أوسع، وما قاله المتقدمون أحوط؛الخ (2/631)۔
وفیہ ایضاً: تحت (قوله إلا ما يشق إلخ) قال في الخانية (الی قولہ) وفي خزانة الأكمل قال القاضي أبو عاصم: إن تعمد ذلك تفسد، وإن جرى على لسانه أو لا يعرف التمييز لا تفسد، وهو المختار حلية وفي البزازية: وهو أعدل الأقاويل، وهو المختار اهـ وفي التتارخانية عن الحاوي: حكى عن الصفار أنه كان يقول: الخطأ إذا دخل في الحروف لا يفسد لأن فيه بلوى عامة الناس لأنهم لا يقيمون الحروف إلا بمشقة. الخ (2/633)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طہ ریاض عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99526کی تصدیق کریں
0     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات