زکوۃ و نصاب زکوۃ

اگر پلاٹ اس نیت سے خریدے کہ اسے بیچ کر آبائی علاقے میں زمین خریدونگا توکیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
99525
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

اگر پلاٹ اس نیت سے خریدے کہ اسے بیچ کر آبائی علاقے میں زمین خریدونگا توکیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
زکوٰۃ کے حوالے سے ایک مسئلے کی وضاحت فرمادیں، میں نے چندسال پہلے ایک سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے لیے درخواست دی تھی، مجھے الائمٹنٹ آڈر موصول ہوا، میں نے اب تک تمام قسطیں ادا کردی ہیں، قبضے کے کاغذات موصول نہیں ہوئے، کیونکہ ابھی تک ترقیاتی کام جاری ہیں، میرے پاس کوئی ذاتی گھر نہیں ہے، ارادہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا پلاٹ کو فروخت کر کے اپنے آبائی علاقہ میں گھر خریدوں گا آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ پلاٹ کسی دوسرے شہر میں ہے،سوال یہ ہے کہ میں نے جتنے رقم مذکور بالا پلاٹ کے لیے ادا کی ہوئی ہے، کیا اس رقم پر زکوٰۃ کی ادائیگی میں گروں گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مذکور پلاٹ اگر ابتدا ہی سے اس نیت کے ساتھ خریدا ہو کہ اسے فروخت کر کے آبائی علاقہ میں گھر خریدوں گا، تو مال تجارت ہونے کی وجہ سے اس پلاٹ پر زکوٰۃ واجب ہے ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: وأما المبيع قبل القبض فقيل لا يكون نصابا والصحيح أنه يكون نصابا كذا في محيط السرخسي. الخ (1/172)۔
وفیھا ایضاً: رجل اشترى عبدا للتجارة يساوي مائتي درهم بمائتين ونقد الثمن، ولم يقبض العبد حتى حال الحول فمات العبد عند البائع كان على البائع زكاة المائتين، وكذلك على المشتري، الخ (1/182)۔
و فی التنویر الابصار: فلا زكاة على مكاتب ومديون للعبد بقدر دينه ولا في ثياب البدن وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها الخ (2/63)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99525کی تصدیق کریں
0     93
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات