السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ صاحب اگر میں تین پلاٹ زمینیں خریدوں ایک پلاٹ اس نیت سے کہ اس پر گھرتعمیر کروں گا، دوسرا اس نیت سے خریدا کہ جب اس زمین میں فائدہ ہو تو اسے فروخت کردوں گا، اور تیسرا پلاٹ اس نیت سے کہ پلاٹ کو بیچتا نہیں ہے ،لیکن جب پیسے آئیے تو اس پلاٹ کو تعمیر کر کے کرایہ پر دیدوں، اور اس صورت میں ہی بیچونگا، جب کہ اگر کوئی مسئلہ ہو جیسے اللہ نہ کرے پیسوں کی اشد ضرورت وغیرہ ۔
براہ مہربانی اس بات پر روشنی ڈال دیں کہ ان تینوں پلاٹ پر زکوٰۃ دیں یہ نادیں؟ جزاک اللہ خیراً۔
جو پلاٹ سائل نے فروخت کرنے کی نیت سے خریدا ہے، اس کی مالیت پر تو زکوٰۃ لازم ہوگی، اس کے علاوہ جو پلاٹ رہائش یا گھر بنا کر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدے ہیں، ان پر زکوٰۃلازم نہ ہوگی۔
کما فی الھندیة: (ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة، الخ (1/172)۔
وفیہ ایضاً: (ومنها كون النصاب ناميا) حقيقة بالتوالد والتناسل والتجارة الخ (1/174)۔