السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری شادی اکتوبر کے آخر میں ہوئی ،اور سونا میری ملکیت میں آیا ، تو کیا اس رمضان مجھ پر زکوٰۃ فرض ہے، اگر ہے تو ایک تولہ پر کتنی زکوٰۃ ہے۔
سائل اگر پہلے سے صاحب نصاب ہو، تو اب سونا جتنا بھی آیا ہو اس پر دوسرے اموال زکوٰۃ کے ساتھ زکوٰۃ نکالنا لازم ہے، اور اس کی صورت یہ ہے کہ سونے کی مالیت کا حساب لگا کر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ نکالیں۔
کما فی الھدایة: الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول الخ (1/95)۔