لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال زکوٰۃ کے متعلق ہے۔ میرے پاس تقریباً 40 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ ان اثاثوں میں قابلِ زکوٰۃ اور غیر قابلِ زکوٰۃ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ میں نے اپنے ادارے کی طرف سے ایک اسلامی بینک سے Staff Housing Finance حاصل کی ہوئی ہے، جو Diminishing Musharakah کی بنیاد پر ہے۔ اس فنانسنگ کی اصل رقم تقریباً 50 لاکھ روپے تھی، جبکہ اس رمضان کے وقت اس کی بقایا رقم تقریباً 41 لاکھ روپے (4.1 million) ہے۔
براہِ کرم درج ذیل امور کی وضاحت فرمائیں:
کیا میرے 40 لاکھ روپے کے اثاثوں پر زکوٰۃ واجب ہے؟
کیا Diminishing Musharakah کے تحت بقایا 41 لاکھ روپے کو میرے قابلِ زکوٰۃ مال سے منہا کیا جا سکتا ہے؟
اگر پوری بقایا رقم منہا نہیں کی جا سکتی تو شرعاً کتنی رقم منہا کی جائے گی؟
چونکہ یہ فنانسنگ میرے رہائشی گھر کے لیے ہے، اس لیے گھر اور اس کی فنانسنگ کا زکوٰۃ کے حساب میں کیا حکم ہے؟
میری موجودہ صورتِ حال میں اگر زکوٰۃ واجب ہے تو براہِ کرم یہ بھی بتا دیں کہ کتنی رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی اور کتنی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟
اگر درست فتویٰ دینے کے لیے میرے اثاثوں کی نوعیت، ماہانہ قسط یا قرض کی شرائط کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو براہِ کرم آگاہ فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔
صورتِ مسئولہ میں سائل نے بینک کے ساتھ مل کر Diminishing Musharakah یعنی مشارکتِ متناقصہ کے تحت جو گھر خریدا ہے، اس میں سائل اور بینک اپنی اپنی رقم کے بقدر دونوں شریک ہیں اور سرمایہ کے بقدر ہی دونوں اپنے حصص کے مالک ہیں، لہٰذا اس گھر میں سائل کا جو حصہ بنتا ہے وہ حصہ اموال زکوۃ میں سے شمار نہ ہوگا، جبکہ بینک سے مستقبل میں جو یونٹس وہ خریدےگا ان یونٹس کی رقم کو اموال زکوۃ میں سے منہا کرنا بھی درست نہیں، اور نہ ہی اس حصہ کی زکوۃ سائل پر لازم ہوگی، لہذا ادائیگی زکوۃ کے وقت شرکت متنا قصہ کے تحت مستقبل میں بینک سے خریدے جانے والے شیرز کے بدلہ ممکنہ طور پر واجب الادا رقم اکتالیس لاکھ روپے قرض نہ ہونے کی وجہ سے اموال زکوۃ سے منہا نہ ہوں گے۔ البتہ اس کے علاوہ دیگر جائداد میں سے جن چیزوں پر ادائیگی زکوۃ لازم ہو تو حسب ضابطہ اس کی زکوۃ لازم ہوگی۔
كما في مختصر القدوري: الزكاة: واجبة على الحر المسلم البالغ العاقل إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول وليس على صبي ولا مجنون ولا مكاتب زكاة ومن كان عليه دين يحيط فلا زكاة عليه وإن كان ماله أكثر من الدين زكى الفاضل إذا بلغ نصابا. إلخ (كتاب الزكاة، ص: 51، ط: دار الكتب العلمية)
وفي الهداية: قال: "الشركة ضربان: شركة أملاك، وشركة عقود. فشركة الأملاك: العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه، وكل منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي" وهذه الشركة تتحقق في غير المذكور في الكتاب كما إذا اتهب رجلان عينا أو ملكاها بالاستيلاء أو اختلط مالهما من غير صنع أحدهما أو بخلطهما خلطا يمنع التمييز رأسا أو إلا بحرج، ويجوز بيع أحدهما نصيبه من شريكه في جميع الصور ومن غير شريكه بغير إذنه إلا في صورة الخلط والاختلاط فإنه لا يجوز إلا بإذنه. اه (كتاب الشركة، ج: 3، ص: 5، ط: دار احياء التراث)
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: والطريق الثاني للتمويل العقاري يبتنى على أساس الشركة المتناقصة. وإن هذا الطريق يتلخص في نقاط تالية: إن الممول والعميل يشتريان البيت على أساس شركة الملك، فيكون البيت مشاعا بينهما بنسبة حصة الثمن التي دفعها كل واحد منهما، فإن دفع كل منهما نصف الثمن، يكون البيت مشاعا بينهما بالنصف، وإن دفع أحدهما الثلث والآخر الثلثين، كان البيت بينهما أثلاثا، وهكذا. ثم يؤجر الممول حصته من البيت إلى العميل بأجرة شهرية أو سنوية معلومة بينهما. (الطرق المشروعة للتمويل العقاري، الشركة المتناقصة، ص: 250، ط: دار القلم)