مہر

مہر میں دئیےہوئے پلاٹ پر گھر بنانے سے ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
98358
| تاریخ :
2026-08-11
معاملات / احکام نکاح / مہر

مہر میں دئیےہوئے پلاٹ پر گھر بنانے سے ملکیت کا حکم

شوہر نے حق مہر کے بدلے زمین دی۔ شادی کےبعد شوہر نے اس پر مکان بنایا۔ بیوی نے طلاق مانگی اور مہر کی زمین کے ساتھ مکان کا بھی مطالبہ کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا وہ مکان کی بھی حقدار ہے باوجود اس کے کہ وہ شوہر نے تعمیر کیا تھا یا صرف زمین کی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شوہر کی طرف سے حق مہر کے عوض دی گئی زمین پر مکان تعمیر کرتے وقت اگر شوہر کی جانب سے بیوی کو صراحت کی گئی ہو کہ مکان تمہارا ہے، پھر تو بیوی اس مکان کی مالک ہے اور وہ اپنے مذکور مطالبہ میں حق بجانب ہے۔ بصورتِ دیگر اگر اس نے بیوی کی اجازت سے بیوی کے لئے مکان تعمیر کیا ہو تو اس صورت میں مکان بیوی کا ہوگا اور اس کے ذمہ ،شوہر کو تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات کی ادائیگی لازم ہوگی۔ لیکن اگر شوہر نے بیوی کی اجازت سے یا بغیر اجازت کے اپنے لئے مذکور مکان تعمیر کیا تھا تو ایسی صورت میں پلاٹ کی ملکیت بیوی کی ہوگی، جبکہ تعمیر کا مالک اس کا شوہر ہوگا۔ البتہ اس صورت میں بیوی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ شوہر سے کہہ دے کہ مجھے میری زمین فارغ کرکے دے دو اور اپنی تعمیر ہٹا دو یا دونوں باہمی رضامندی سے تعمیر کی ،بحیثیت ملبہ ، موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت طے کرلیں اور پھر بیوی شوہر کو وہ قیمت ادا کرکے زمین کے ساتھ مکان کی مالک بھی بن جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الفصولین: عمر دار امرأته فمات وتركها وابنا فلو عمرها بإذنها فالعمارة لها والنفقه دين عليها فتغرم حصة الإبن، ولو عمرها لنفسه بلا إذنها فالعمارۃ ميراث عنه وتغرم قيمة نصيبه من عمارة وتصير كلها لها ولو عمرها لها بلا إذنها قال النسفي العمارة لها ولا شيء عليها من النفقه فإنه متبرع. الخ (الفصل الرابع والثلاثون في الأحكام ج:2 ص:220۔221 ط: سعيد كراتشى باکستان)۔
و فی البحر الرائق: قال رحمه الله (ولو عمر دار زوجته بماله بإذنها فالعمارة لها والنفقة دين عليها؛ لأن الملك لها) وقد صح أمرها بذلك فينتقل الفعل إليها فتكون كأنها هي التي عمرته فيبقى على ملكها وهو غير متطوع بالإنفاق فيرجع لصحة أمرها فصار كالمأمور بقضاء الدين قال رحمه الله (ولنفسه بلا إذنها فله) أي ‌إذا ‌عمر ‌لنفسه من غير إذن المرأة كانت العمارة له؛ لأن الآلة التي بنى بها ملكه فلا يخرج عن ملكه بالبناء من غير رضاه فيبقى على ملكه ويكون غاصبا للعرصة وشاغلا ملك غيره بملكه فيؤمر بالتفريغ إن طلبت زوجته ذلك قال رحمه الله (ولو عمرها لها بلا إذنها فالعمارة لها وهو متطوع) أي عمرها لها بغير إذنها كان لها البناء وهو متطوع بالبناء فلا يكون له الرجوع عليها به؛ لأنه لا ولاية له في إيجاب ذلك عليها. الخ(‌‌مسائل شتى ج:8 ص:553 ط: دار الكتاب الإسلامي)۔
و فی درر الحكام شرح غرر الأحكام:(صح الإعارة) أي إعارة الأرض (للبناء والغرس) ؛ لأن منفعتها معلومة تملك بالإجارة فتملك بالإعارة (وله) أي للمعير (أن يرجع) ؛ لأن الإعارة ليست بلازمة (ويكلف قلعهما) أي البناء والغرس؛ لأنه شاغل أرضه بملكه فيؤمر بالتفريغ إلا إذا شاء أن يأخذهما بقيمتهما إذا استضرت الأرض بالقلع فحينئذ يضمن له قيمتهما مقلوعين ويكونان له كي لا تتلف أرضه عليه ويستبد ذلك به؛ لأنه صاحب أصل، وإذا لم تستضر به لا يجوز الترك إلا باتفاقهما ولا يشترط الاتفاق في القلع بل أيهما طلبه أجيب (وضمن رب الأرض ما نقص) البناء والغرس بالقلع (إن وقت) لعارية؛ لأنه مغرور من جهته حيث وقت له والظاهر هو الوفاء بالعهد فيرجع عليه دفعا للضرر عن نفسه (وكره) أي الرجوع (قبله) أي قبل وقت عين؛ لأن فيه خلف الوعد. الخ (کتاب العاریۃ اعارۃ الارض للبناء ج:2 ص:243 ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98358کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات