اگر مہرِ معجل کی رقم ابھی تک زوجہ کو موصول نہ ہوئی ہو، جبکہ شوہر مالدار ہو تو کیا اس مہر کی بنیاد پر زوجہ صاحب نصاب شمار ہوگی؟
اس مہر کے علاوہ لڑکی کے پاس نصاب کے بقدر مال موجود نہ ہو، تو کیا وہ زکوٰۃ لےسکتی ہے یا نہیں؟ نیز اس پر زکوٰۃ اور قربانی واجب ہوں گی یا نہیں؟
فقہائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
««والمرأة موسرة بالمعجل لو الزوج ملياً»
(شامی:6/ 312)
فتاویٰ شامی اور البحر الرائق میں بزازیہ کے حوالے سے اس مسئلے میں امامِ اعظم رحمہ اللہ اور صاحبین رحمہما اللہ کے درمیان اختلاف نقل کیا گیا ہے، اور صاحبین کے قول کے ساتھ "وبه يفتى احتياطاً" کی قید بھی مذکور ہے۔
عبارت ملاحظہ ہو:
«وفي الفتح: «لكن في البزازية إن كان الزوج موسراً، وكان المهر المعجل قدر النصاب، لا يجوز عندهما، وبه يفتى احتياطاً، وعند الإمام يجوز مطلقاً. اهـ.
قال في السراج: والخلاف مبني على أن المهر في الذمة ليس بنصاب عنده، وعندهما نصاب. اهـ. نهر.
قلت: ولعل وجه الأول كون دين المهر ديناً ضعيفاً؛ لأنه ليس بدل مال، ولهذا لا تجب زكاته حتى يقبض ويحول عليه حول جديد، فهو قبل القبض لم ينعقد نصاباً في حق الوجوب، فكذا في حق جواز الأخذ، لكن يلزمه من هذا عدم الفرق بين معجله ومؤجله، فتأمل».(ج:2، ص:344)
فتاویٰ محمودیہ (9/321) میں مذکورہ عبارت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’دینِ مہر اور دیگر دیون میں کچھ فرق بھی ہے، جس کی طرف مذکورہ عبارت میں اشارہ کیا گیا ہے۔ دینِ مہر کا بحقِ زوج مانعِ وجوبِ زکوٰۃ ہونا اور بحقِ زوجہ موجبِ زکوٰۃ ہونے میں تلازم نہیں۔
اب دریافت طلب امور یہ ہیں:
1. کیا صاحبین رحمہما اللہ کے قول پر فتویٰ دینا محض احتیاط کے پیشِ نظر ہے؟
2. کیا مہرِ معجل، وصولی سے پہلے، دینِ ضعیف کے حکم میں شمار ہوگا یا نہیں؟
3. فتاویٰ محمودیہ کی عبارت
«’’دینِ مہر کا بحقِ زوج مانعِ وجوبِ زکوٰۃ ہونا اور بحقِ زوجہ موجبِ زکوٰۃ ہونے میں تلازم ضروری نہیں" کا کیا مطلب ہے؟
سائل نے سوال میں جس مسئلے کی طرف اشارہ کیا ہے اس کی چار صورتیں بنتی ہیں: 1) مہر مؤجل ہو اور شوہر مالدار ہو۔ 2) مہر مؤجل ہو اور شوہر مالدار نہ ہو۔ 3) مہر معجل ہو اور شوہر مالدار نہ ہو۔ 4)مہر معجل ہو اور شوہر مالدار ہو ۔پہلی تین صورتوں میں تو احناف کے ہاں بیوی حق مہر کی وجہ سے مالدار شمار نہ ہوں گی، چنانچہ مقرر حق مہر کی مقدار اگرچہ بقدر نصاب کیوں نہ ہو ، لیکن جب تک حق ِمہر شو ہر سے وصول نہ ہو تب تک بیوی کے ذمہ زکوۃ اور قربانی وغیرہ لازم نہ ہوگی۔ اور اس کے لیے زکوۃ وصول کرنا جائز ہوگا، جبکہ چوتھی صورت میں اگر مقررہ حقِ مہر کی مقدار بقدر نصاب ہو تو ایسی صورت میں حق مہر کی رقم جب تک بیوی کو موصول ہو کر اس کے قبضے میں نہ آئے تب تک چونکہ حق مہر بہر صورت (خواہ معجل ہو یا مؤجل ، خواہ شوہر مالدار ہو یا غریب ) دینِ ضعیف ہے ، اور دینِ ضعیف کے قبضے میں آنے سے قبل اس کی وجہ سے زکوۃ اور قربانی لازم نہیں ہوتی ، اس لیے بیوی پر حقِ مہر وصول ہونے سے قبل زکوۃ و قربانی تو بالاتفاق لازم نہیں، البتہ اس چوتھی صورت میں بیوی کے لیے زکوۃلینا جائز ہے یا نہیں؟ اس حوالے سےصاحبین کی رائے یہ ہے کہ شوہر کے مالدار ہونے کی صورت میں مہر ِمعجل” اخذ زکوۃ“ سے مانع ہے، اور کتب فقہ میں فتوی دینے کے لیے احتیاطاً اسی قول کو اختیار کیا گیا ہے ، لیکن امام صاحب رحمہ اللہ کے ہاں اس چھوتی صورت میں بھی چونکہ مہر شوہر کے ذمے ہوتا ہےتا حال بیوی کو موصول نہیں ہوا، اس لیے بیوی کے لیے زکوۃ لینا جائز ہوگا۔ مذکور تمہیدی تفصیل کے بعد سائل کے سوالات کا بالترتیب جواب لکھا جاتا ہے:
(1) اگر مہر معجل ہو اور شوہر مالدار ہو تو بیوی کے لیے زکوۃ لینے کے عدمِ جواز کے متعلق کتبِ فقہ میں صاحبین کے قول پر فتوی دینے کی صراحت موجود ہے اور تاہم صاحبین رحمہ اللہ کے قول پر فتویٰ احتیاطاً ہے اور یہاں احتیاط سے مراد احتیاط وجوبی ہے ، نہ کہ احتیاط استحبابی ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے خلاف کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم اس قول پر فتویٰ اس وقت ہوگا جب بیوی کی طرف سے مطالبہ کرنے کے بعد شوہر کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ہو ، لیکن اگر مہرِمعجل ہو اور شوہر مالدار بھی ہو ، لیکن شوہر کی طرف سے مہر کی وصولی میں کوئی رکاوٹ ہو تو ایسی صورت میں بیوی کےلیے زکوٰۃ لینا جائز ہوگا ۔جیسا کہ بحر الرائق کی عبارت سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے ۔
(2) جی ہاں! دین ِ مہر خواہ معجل ہو یا مؤجل ، بہر صورت دین ضعیف ہے جیساکہ ماقبل میں اس کی تفصیل ذکر کی گئی ۔
(3) فتاویٰ محمودیہ کی مذکورہ عبارت کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ دینِ مہر شوہر کے ذمے لازم ہے ،اس لیے شوہر کے حق میں وجوبِ زکوٰۃ سے مانع ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس طرح عام دیون میں دائن پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے دینِ مہر کی زکوٰۃ بھی بیوی پر لازم ہو، بلکہ دینِ مہر شوہر کے نصاب سے منہا ہونے کے باوجود جب تک بیوی کے قبضے میں نہ آئے تب تک بیوی کے ذمہ اس کی زکوٰۃ لازم نہ ہوگی ۔
وفي البحر الرائق: وفي فتح القدير: ولو دفع إلى فقيرة لها مهر دين على زوجها يبلغ نصابا، وهو موسر بحيث لو طلبت أعطاها لا يجوز، وإن كان بحيث لا يعطي لو طلبت جاز اهـ.وهو مقيد لعموم ما في الخانية والمراد من المهر ما تعورف تعجيله؛ لأن ما تعورف تأجيله فهو دين مؤجل لا يمنع أخذ الزكاة، ويكون في الأول عدم إعطائه بمنزلة إعساره ويفرق بينه وبين سائر الديون بأن رفع الزوج للقاضي مما لا ينبغي للمرأة بخلاف غيره لكن في البزازية، وإن كان موسرا أو المعجل قدر النصاب لا يجوز عندهما وبه يفتى للاحتياط، وعند الإمام يجوز مطلقا. [كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة (2/ 259) ط: دار الكتاب الاسلامي ]
[نظائر الاحتياط الجوبي]
وفي مقدمة الأصل لمحمد بن الحسن الشيباني: ويمكن أن يبنى وجوب الشيء على الاحتياط. فمثلا إذا استيقظ الشخص من النوم وهو لا يذكر احتلاما ولكنه وجد المذي في ثوبه فإن أبا حنيفة ومحمدا يقولان بوجوب الغسل عليه احتياطا، أما أبو يوسف فيرى أنه لا يجب الغسل عليه حتى يعلم أنه قد احتلم.[الأحكام التكليفية، الواجب (247) ط: دار ابن حزم بيروت]
الدر مع الرد: (لا) يتيمم (لفوت جمعة ووقت) ولو وترا لفواتها إلى بدل، وقيل يتيمم لفوات الوقت. قال الحلبي: فالأحوط أن يتيمم ويصلي ثم يعيده.
رد المحتار: قلت: وهذا قول متوسط بين القولين، وفيه الخروج عن العهدة بيقين فلذا أقره الشارح، ثم رأيته منقولا في التتارخانية عن أبي نصر بن سلام وهو من كبار الأئمة الحنفية قطعا، فينبغي العمل به احتياطا ولا سيما وكلام ابن الهمام يميل إلى ترجيح قول زفر كما علمته، بل قد علمت من كلام القنية أنه رواية عن مشايخنا الثلاثة، ونظير هذا مسألة الضيف الذي خاف ريبة فإنهم قالوا يصلي ثم يعيد، والله تعالى أعلم (قوله ويجب) أي على المسافر؛ لأن طلب الماء في العمرانات أو في قربها واجب مطلقا بحر [كتاب الطهارة، باب التيمم، سنن التيمم (1/ 246) ط: الحلبي]