میرا 15 تولے سونا ہے۔ 10 میرے ابو کے گھر کا اور 5 حق مہر کا۔ لیکن وہ میرے ساس کے اختیار میں ہے، مجھے بیچنے وغیرہ کے لئے نہیں دیتے ۔ وہ لوگ کہتے ہیں یہ آئندہ تمھاری دو بچیوں کے کام آئے گا ۔
صرف خاص خوشی کے موقع پر پہننے کے لئے دیتے ہیں۔ اور مجھے خاص امید بھی نہیں کہ وہ مجھے کبھی دیں گے ؟
اور وہ لوگ اس کی 6 سال سے زکوة نہیں دیتے۔ تو مجھے یہ پوچھنا ہے اس سونے کی زکوة کس کے ذمہ ہے ؟
صورت مسئولہ میں چونکہ مذکور15تولہ سوناسائلہ کی ہی ملکیت ہے ،اوربقول سائلہ ساس نےوہ سونا حفاظت یامستقبل میں بچیوں کودینے کی غرض سے اپنی تحویل میں لے رکھاہے،اس لیےمذکورسونے کی زکوٰۃ سائلہ کی ساس یاشوہرکے بجائے خوداسی کے ذمہ ہی لازم ہوگی ؛تاہم سائلہ اگر وہ سوناابھی سے بیٹیوں کے درمیان تقسیم کرکےباقاعدہ ا ن کو مالک بنا دے ،توایسی صورت میں بچیوں کے بالغ ہونے تک ان زیورات کی زکوٰۃ لازم نہ ہوگی ۔البتہ گزشتہ چھ سالوں کی زکوٰۃ چونکہ سائلہ کے ذمہ لازم ہو چکی ہے،لہذاوہ ذمہ سے ساقط نہ ہوگی؛بلکہ اس کو بہرصورت اداکرنا ضروری ہے۔
کما فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع : فلا تجب على الصبي وهو قول علي وابن عباس فإنهما قالا: " لا تجب الزكاة على الصبي حتى تجب عليه الصلاة "الخ([فصل شرائط فرضية الزكاة] ج:2، ص:4، مط: دار الكتب العلمية )۔
وفی الاختيار لتعليل المختار: إذا ملك نصابا خاليا عن الدين فاضلا عن حوائجه الأصلية ملكا تاما في طرفي الحول (الی قوله)فلأنه عليه الصلاة والسلام قدره به، فقال عليه الصلاة والسلام: «ليس في أقل من مائتي درهم صدقة» وكذا ورد في سائر النصب.اھ(ج:1، ص:100، مط: دار الكتب العلمية - بيروت)۔
وفی مَجمع الأنهُر في شرح ملتقَى الأبحُر: (وتتم) الهبة (بالقبض الكامل) ، ولو كان الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به لقوله عليه السلام: «لا تجوز الهبة إلا مقبوضة»الخ ([أركان الهبة] ج:2، ص:353، مط: دار إحياء التراث العربي، بيروت)۔
وفی خزانة المفتين: وإذا أودع إلى من يعرفه فهو ليس بمضيع، بدليل أنه يقدر أن يرتجعه متى شاء، ويد المودعِ كيد المودَع فصار كما لو كان في صندوقه ونسيه، ولو كان كذلك وجبت الزكاة، كذا هذا.اھ( فصل في مال التجارة ص:765)۔