زکوۃ و نصاب زکوۃ

قرآن پاک سنانے والے کو زکوۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
92878
| تاریخ :
2026-03-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قرآن پاک سنانے والے کو زکوۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! امید کرتے ہیں حضرت بخیر ہوں گے، حضرت ! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کیا قرآن پاک سنانے والے کو زکوۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ زکوٰۃ دیتے وقت کسی مستحقِ شخص کواس زکوٰۃ کا بغیر عوض مالک بنانالازم وضروری ہے ، لہذا اگر قرآنِ کریم سنانے والا (استاد یا حافظ) شرعاً مستحقِ زکوٰۃ ہو، یعنی وہ صاحبِ نصاب نہ ہو اورزکوٰۃ اس کی تنخواہ یااجرت کے بدلے بطورِ معاوضہ نہ دی جائے، تو اسے زکوٰۃ دینے سےزکوٰۃ اداہوجائے گی۔ البتہ اگرقرآن پاک سنانے والا صاحبِ نصاب ہو یا زکوٰۃ بطور تنخواہ اوراجرت کے دی جائے ، تو ایساکرنے سے زکوٰۃ ادانہ ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92878کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات