زکوۃ و نصاب زکوۃ

گھر پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
92504
| تاریخ :
2026-02-23
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

گھر پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک گھر جو کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقع ہے اور کچھ عرصہ کرایہ پر دیا تھا اور کرایہ تقریباً 30000 ماہانہ تھا ۔ اب تین سال سے خالی ہےاور اب دوبار ہ کرایہ پر دینے کا ارادہ ہے کیا گھر پر پہلے یا اب کوئی زکوٰۃ واجب ہے؟ جزا ک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ مذکور گھر سائل نے تجارت کی نیت سے خریدا تھا کہ اسے فروخت کرنے پر نفع کماونگا یا کرایہ وغیرہ پر دینے کی نیت سے خریدا تھا ۔تاہم اگر سائل نے مذکور مکان تجارت کی نیت سے نہیں خریدا ہو بلکہ کرایہ پر دینے یا ذاتی رہائش رکھنے کیلئے خریدا ہو تو اس مکان کی مالیت پر شرعاً زکوٰۃ لازم نہیں ہے البتہ اس سے حاصل ہونے والے کرایہ کی مقدار اگر اتنی ہو جو سال گزرنے کے بعد زکوٰۃ کی نصاب تک پہنچتی ہو یا اس کے علاؤہ سائل کے پاس دیگر أموال زکوٰۃ میں سے کچھ موجود ہوجن کی مجموعی مالیت زکوٰۃ کی نصاب تک پہنچتی ہو تب تو دیگر أموال زکوٰۃ کی طرح اس کرایہ پر زکوٰۃ لازم ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: (ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة، وكذا طعام أهله وما يتجمل به من الأواني إذا لم يكن من الذهب والفضةاھ(کتاب الزکاۃ، الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها،ج: 1،ص: 172،مط: دار الفکر بیروت)
و فی رد المحتار: وليس في ‌دور ‌السكنى ‌وثياب ‌البدن ‌وأثاث ‌المنازل ‌ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة؛ لأنها مشغولة بحاجته الأصلية وليست بنامية. اهـ.) كتاب الزكاة،ج: 2،ص: 262،مط: دار الفکر بیروت)
و فی الھدایة: وليس في ‌دور ‌السكنى ‌وثياب ‌البدن ‌وأثاث ‌المنازل ‌ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة" لأنها مشغولة بالحاجة الأصلية وليست بنامية أيضااھ(کتاب الزکاۃ،ج: 1،ص: 96،مط: دار احیاء التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92504کی تصدیق کریں
0     76
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات