بچوں کے مسائل

والدہ کا بچوں کو مخلوط تعلیمی ماحول میں داخل کروانے پر اصرار کرنا

فتوی نمبر :
92253
| تاریخ :
2026-02-16
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

والدہ کا بچوں کو مخلوط تعلیمی ماحول میں داخل کروانے پر اصرار کرنا

اگر بچوں کی ماں اور باپ الگ ہیں یا طلاق یافتہ ہیں۔ ماں بچوں کو ایک ایسے سکول میں داخل کرنے پر اصرار کر رہی ہے جہاں مخلوط تعلیم ہو، اور وہ باپ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ سکول پر اصرار کر رہے ہیں، تو کیا باپ کو فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے؟ ذیل میں ایک ویب سائٹ سے نقل کیا گیا فتویٰ ہے۔ کیا آپ اس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
https://www.dar-alifta.org/en/fatwa/details/6003/a-parents-right-to-guardianship-over-minor-children

ماں بچے کی پرورش اور پرورش کی سرپرستی کی حقدار ہے کیونکہ اس کی دیکھ بھال اور اس کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اسے اس کی ضرورت ہے۔ یہ فطری بات ہے کہ بچے کی پرورش والدین دونوں کی طرف سے اس کی فلاح و بہبود، دیکھ بھال اور مدد کے لیے کی جاتی ہے۔ علیحدگی کی صورت میں اور جب تک کہ اس میں مطلوبہ شرائط میں سے کوئی کمی نہ ہو، ماں اپنے بچے کی پرورش کے معاملے میں باپ پر سبقت لے جاتی ہے۔ ایک نگہبان ماں اپنے بچے کی پرورش اور پرورش کرتی ہے اس کے بدلے میں والد کی طرف سے ادا کیے گئے اخراجات کے مطابق جیسا کہ قانون نمبر کے آرٹیکل 388 میں بتایا گیا ہے۔ ذاتی حیثیت کے قانون کا 21/1929۔ دوسری طرف، ایک باپ کو اپنے نابالغ بچے پر مکمل سرپرستی حاصل ہے اور اسے اس کی اسکولنگ اور تعلیم سے متعلق اختیار حاصل ہے۔ وہ کوئی دوسری ذمہ داری قبول کرتا ہے چاہے بچہ 10 سال سے کم ہو یعنی اپنی ماں کی تحویل میں ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماں کی سرپرستی صرف بچے کی دیکھ بھال کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں والدین بچے کی تعلیم پر متفق ہوں۔ تاہم، تنازعہ کی صورت میں باپ کو مکمل اختیار حاصل ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاد کی ایسی تعلیم و تربیت جو ان کے دین، اخلاق اور عفت و حیاء کے تحفظ کا ذریعہ ہو،والداوروالدہ دونوں پریکساں طورپراس کے انتظام کی ذمہ داری عائدہوتی ہے،چنانچہ اگر والد بچوں کو ایسے اسکول میں داخل کرنا چاہتا ہے جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم الگ الگ ہو، اور اس کی غرض بچوں کو فتنہ، بے پردگی اور مخلوط ماحول کے منفی اثرات سے بچانا ہو، تو اس کا یہ مطالبہ شرعاً درست ہے۔ خصوصاً ایسے زمانہ میں جبکہ مخلوط تعلیم کے دینی و اخلاقی نقصانات مشاہدہ میں آچکے ہیں، حتی الامکان غیر مخلوط تعلیمی ماحول اختیار کرنا ضروری ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر والد اور والدہ کے درمیان اختلاف ہو تو بچوں کی دینی و اخلاقی مصلحت کے اعتبار سے والد کی رائے کو ترجیح دی جائے گی، بشرطیکہ وہ بچوں کے حق میں ظلم، انتقام یا محض ضد کی بنیاد پر فیصلہ نہ کررہا ہو، بلکہ واقعی ان کی بہتر تربیت مقصود ہو۔
البتہ والدین دونوں کو چاہیے کہ باہمی نزاع اور ضد کے بجائے بچوں کے بہترین مفاد، دینی تربیت اورنفسیاتی سکون کو مقدم رکھیں، اور باہمی مشاورت سے ایسا راستہ اختیار کریں جس میں تعلیم بھی بہتر ہو اور دینی و اخلاقی حفاظت بھی ممکن ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: وفي الفتح: ويجبر الأب على أخذ الولد بعد استغنائه عن الأم لأن نفقته وصيانته عليه بالإجماع اهـ. وفي شرح المجمع: وإذا استغنى الغلام عن الخدمة أجبر الأب، أو الوصي أو الولي على أخذه لأنه أقدر على تأديبه وتعليمه. اهـ(باب الحضانۃ:ج:3،ص:566،ط:سعید)
وفی البحر: «قوله والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع) ؛ لأنه إذا استغنى يحتاج إلى تأديب والتخلق بآداب الرجال وأخلاقهم والأب أقدر على التأديب والتعنيف(کتاب الطلاق ، باب الحضانۃ،ج:4،ص:184،ط:دارالکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92253کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدہ کا بچوں کو مخلوط تعلیمی ماحول میں داخل کروانے پر اصرار کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب کی نفی کیوں نہیں ہوسکتی؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات