کیا نیلی آنکھوں والوں کا فتنہ ہونے کا کوئی ذکر احادیث میں موجود ہے؟
کسی شخص کی نیلی، سبز، پیلی یا کسی بھی رنگ کی آنکھوں کو نحوست یا شر کا سبب سمجھنا شرعا درست نہیں، یہ رنگ و صورت اللہ تعالی کی عطاء اور اسکی قدرت کی نشانی ہے، ان میں سے کسی رنگ کو اپنی ذات کے اعتبار سے منحوس یا باعث فتنہ قرار دینا بے اصل ہے۔
جبکہ کتب حدیث کے ذخیرے میں باوجود تلاش و جستجو کے اس طرح کی کوئی روایت نہیں ملی، جس میں کسی خاص رنگ کی آنکھوں کو فتنہ یا نحوست قرار دیا گیا ہو، لہذا عوام میں اس حوالے سے مشہور باتیں بے اصل اور بے بنیاد ہیں ، لہذا ان کو درست سمجھنے سے احتراز چاہیئے۔
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0